۱-کُرِنتھِیوں 5
کلِیسیا میں حرام کاری
1 یہاں تک سُننے میں آیا ہے کہ تُم میں حرام کاری ہوتی ہے بلکہ اَیسی حرام کاری جو غَیر قَوموں میں بھی نہیں ہوتی چُنانچہ تُم میں سے ایک شخص اپنے باپ کی بِیوی کورکھتا ہے۔ 2 اور تُم افسوس تو کرتے نہیں تاکہ جِس نے یہ کام کِیا وہ تُم میں سے نِکالا جائے بلکہ شیخی مارتے ہو۔ 3 لیکن مَیں گو جِسم کے اِعتبار سے مَوجُود نہ تھا مگر رُوح کے اِعتبار سے حاضِر ہو کر گویا بحالتِ مَوجُودگی اَیسا کرنے والے پر یہ حُکم دے چُکا ہُوں۔ 4 کہ جب تُم اور میری رُوح ہمارے خُداوند یِسُو ع کی قُدرت کے ساتھ جمع ہو تو اَیسا شخص ہمارے خداوند یِسُو ع کے نام سے۔
5 جِسم کی ہلاکت کے لِئے شَیطان کے حوالہ کِیا جائے تاکہ اُس کی رُوح خُداوند یِسُو ع کے دِن نجات پائے۔
6 تُمہارا فخر کرنا خُوب نہیں ۔ کیا تُم نہیں جانتے کہ تھوڑا سا خمِیر سارے گُندھے ہُوئے آٹے کو خمِیر کر دیتا ہے؟۔ 7 پُرانا خمِیر نِکال کر اپنے آپ کو پاک کر لو تاکہ تازہ گُندھا ہُؤا آٹا بن جاؤ ۔ چُنانچہ تُم بے خمِیر ہو کیونکہ ہمارا بھی فَسح یعنی مسِیح قُربان ہُؤا۔
8 پس آؤ ہم عِید کریں ۔ نہ پُرانے خمِیر سے اور نہ بدی اور شرارت کے خمِیر سے بلکہ صاف دِلی اور سچّائی کی بے خمِیر روٹی سے۔
9 مَیں نے اپنے خَط میں تُم کو یہ لِکھا تھا کہ حرام کاروں سے صُحبت نہ رکھنا۔ 10 یہ تو نہیں کہ بِالکُل دُنیا کے حرام کاروں یا لالچِیوں یا ظالِموں یا بُت پرستوں سے مِلنا ہی نہیں کیونکہ اِس صُورت میں تو تُم کو دُنیا ہی سے نِکل جانا پڑتا۔
11 لیکن مَیں نے تُم کو در حقِیقت یہ لِکھا تھا کہ اگر کوئی بھائی کہلا کر حرام کار یا لالچی یا بُت پرست یا گالی دینے والا یا شرابی یا ظالِم ہو تو اُس سے صُحبت نہ رکھّو بلکہ اَیسے کے ساتھ کھانا تک نہ کھانا۔
12 کیونکہ مُجھے باہر والوں پر حُکم کرنے سے کیا واسطہ؟ کیا اَیسا نہیں ہے کہ تُم تو اندر والوں پر حُکم کرتے ہو۔ 13 مگر باہر والوں پر خُدا حُکم کرتا ہے؟ پس اُس شرِیر آدمی کو اپنے درمِیان سے نِکال دو۔
1 CORINTHIANS 5
Immoral Followers
1 t I have heard terrible things about some of you. In fact, you are behaving worse than Gentiles. A man is even sleeping with his own stepmother.t
2 You are proud, when you ought to feel bad enough to chase away anyone who acts like this.
3-4 I am with you only in my thoughts. But in the name of our Lord Jesus I have already judged this man, as though I were with you in person. So when you meet together and the power of the Lord Jesus is with you, I will be there too.
5 You must then hand that man over to Satan. His body will be destroyed, but his spirit will be saved when the Lord Jesus returns.
6 t Stop being proud! Don't you know how a little yeast can spread through the whole batch of dough? 7 t Get rid of the old yeast! Then you will be like fresh bread made without yeast, and this is what you are. Our Passover lamb is Christ, who has already been sacrificed.
8 t So don't celebrate the festival by being evil and sinful, which is like serving bread made with yeast. Be pure and truthful and celebrate by using bread made without yeast.
9 In my other lettert I told you not to have anything to do with immoral people. 10 But I wasn't talking about the people of this world. You would have to leave this world to get away from everyone who is immoral or greedy or who cheats or worships idols. 11 I was talking about your own people who are immoral or greedy or worship idols or curse others or get drunk or cheat. Don't even eat with them! 12 Why should I judge outsiders? Aren't we supposed to judge only church members? 13 t God judges everyone else. The Scriptures say, “Chase away any of your own people who are evil.”