previous next

۱-یُوحنّا 5

1 جِس کا یہ اِیمان ہے کہ یِسُوع ہی مسِیح ہے وہ خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے اور جو کوئی والِد سے مُحبّت رکھتا ہے وہ اُس کی اَولاد سے بھی مُحبّت رکھتا ہے۔ 2 جب ہم خُدا سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں پر عمل کرتے ہیں تو اِس سے معلُوم ہو جاتا ہے کہ خُدا کے فرزندوں سے بھی مُحبّت رکھتے ہیں۔ 3 اور خُدا کی مُحبّت یہ ہے کہ ہم اُس کے حُکموں پر عمل کریں اور اُس کے حُکم سخت نہیں۔ 4 جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ دُنیا پر غالِب آتا ہے اور وہ غلبہ جِس سے دُنیا مغلُوب ہُوئی ہے ہمارا اِیمان ہے۔

5 دُنیا کا مغلُوب کرنے والا کَون ہے سِوا اُس شخص کے جِس کا یہ اِیمان ہے کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے؟۔

یِسُوع مسِیح کی بابت گواہی


6 یِہی ہے وہ جو پانی اور خُون کے وسِیلہ سے آیا تھا یعنی یِسُوع مسِیح ۔ وہ نہ فقط پانی کے وسِیلہ سے بلکہ پانی اور خُون دونوں کے وسِیلہ سے آیا تھا۔ 7 اور جو گواہی دیتا ہے وہ رُوح ہے کیونکہ رُوح سچّائی ہے۔ 8 اور گواہی دینے والے تِین ہیں ۔ رُوح اور پانی اور خُون اور یہ تِینوں ایک ہی بات پر مُتفِق ہیں۔ 9 جب ہم آدمِیوں کی گواہی قبُول کر لیتے ہیں تو خُدا کی گواہی تو اُس سے بڑھ کر ہے اور خُدا کی گواہی یہ ہے کہ اُس نے اپنے بیٹے کے حق میں گواہی دی ہے۔ 10 جو خُدا کے بیٹے پر اِیمان رکھتا وہ اپنے آپ میں گواہی رکھتا ہے ۔ جِس نے خُدا کا یقِین نہیں کِیا اُس نے اُسے جُھوٹا ٹھہرایا کیونکہ وہ اُس گواہی پر جو خُدا نے اپنے بیٹے کے حق میں دی ہے اِیمان نہیں لایا۔ 11 اور وہ گواہی یہ ہے کہ خُدا نے ہمیں ہمیشہ کی زِندگی بخشی اور یہ زِندگی اُس کے بیٹے میں ہے۔

12 جِس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زِندگی ہے اور جِس کے پاس خُدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زِندگی بھی نہیں۔ ہمیشہ کی زِندگی
13 مَیں نے تُم کو جو خُدا کے بیٹے کے نام پر اِیمان لائے ہو یہ باتیں اِس لِئے لِکِھیں کہ تُمہیں معلُوم ہو کہ ہمیشہ کی زِندگی رکھتے ہو۔ 14 اور ہمیں جو اُس کے سامنے دِلیری ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر اُس کی مرضی کے مُوافِق کُچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔

15 اور جب ہم جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہماری سُنتا ہے تو یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم نے اُس سے مانگا ہے وہ پایا ہے۔
16 اگر کوئی اپنے بھائی کو اَیسا گُناہ کرتے دیکھے جِس کا نتیجہ مَوت نہ ہو تو دُعا کرے ۔ خُدا اُس کے وسِیلہ سے زِندگی بخشے گا ۔ اُن ہی کو جنہوں نے اَیسا گُناہ نہیں کِیا جِس کا نتیجہ مَوت ہو ۔ گُناہ اَیسا بھی ہے جِس کا نتیجہ مَوت ہے ۔ اِس کی بابت دُعا کرنے کو مَیں نہیں کہتا۔

17 ہے تو ہر طرح کی ناراستی گُناہ مگر اَیسا گُناہ بھی ہے جِس کا نتیجہ مَوت نہیں۔

18 ہم جانتے ہیں کہ جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ گُناہ نہیں کرتا بلکہ اُس کی حِفاظت وہ کرتا ہے جو خُدا سے پَیدا ہُؤا اور وہ شرِیر اُسے چُھونے نہیں پاتا۔

19 ہم جانتے ہیں کہ ہم خُدا سے ہیں اور ساری دُنیا اُس شرِیر کے قبضہ میں پڑی ہُوئی ہے۔

20 اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ اُس کو جو حقِیقی ہے جانیں اور ہم اُس میں جو حقِیقی ہے یعنی اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح میں ہیں ۔ حقِیقی خُدا اور ہمیشہ کی زِندگی یِہی ہے۔
21 اَے بچّو! اپنے آپ کو بُتوں سے بچائے رکھّو۔

1 JOHN 5

Victory over the World

1 If we believe Jesus is truly Christ, we are God's children. Everyone who loves the Father will also love his children. 2 If we love and obey God, we know we will love his children.

3 t We show our love for God by obeying his commandments, and they are not hard to follow.
4 Every child of God can defeat the world, and our faith is what gives us this victory.

5 No one can defeat the world without having faith in Jesus as the Son of God.

Who Jesus Is


6 Water and blood came out from the side of Jesus Christ. It wasn't just water, but water and blood.t The Spirit tells about this, because the Spirit is truthful. 7 In fact, there are three who tell about it.

8 They are the Spirit, the water, and the blood, and they all agree.
9 We believe what people tell us. But we can trust what God says even more, and God is the one who has spoken about his Son. 10 If we have faith in God's Son, we have believed what God has said. But if we don't believe what God has said about his Son, it is the same as calling God a liar. 11 t God has also said he gave us eternal life and this life comes to us from his Son.

12 And so, if we have God's Son, we have this life. But if we don't have the Son, we don't have this life.

Knowing about Eternal Life


13 All of you have faith in the Son of God, and I have written to let you know you have eternal life. 14 We are certain God will hear our prayers when we ask for what pleases him.

15 And if we know God listens when we pray, we are sure our prayers have already been answered.
16 Suppose you see one of our people commit a sin that isn't a deadly sin. You can pray, and this person will be given eternal life. But the sin must not be one that is deadly.

17 Everything that is wrong is sin, but not all sins are deadly.

18 We are sure God's children do not keep on sinning. God's own Son protects them, and the devil cannot harm them.

19 We are certain we come from God and the rest of the world is under the power of the devil.

20 We know that Jesus Christ the Son of God has come and has shown us the true God. And because of Jesus, we now belong to the true God who gives eternal life.
21 Children, you must stay away from idols.