۱-پطرس 1
تمہید
1 پطر س کی طرف سے جو یِسُو ع مسِیح کا رسُول ہے
اُن مُسافِروں کے نام جو پُنطُس ۔ گلِتیہ ۔ کَپّدُکیہ ۔ آسِیہ اور بتُھنیہ میں جا بجا رہتے ہیں۔
2 اور خُدا باپ کے عِلمِ سابق کے مُوافِق رُوح کے پاک کرنے سے فرمانبردار ہونے اور یِسُو ع مسِیح کا خُون چِھڑکے جانے کے لِئے برگُزِیدہ ہُوئے ہیں ۔
فضل اور اِطمِینان تُمہیں زِیادہ حاصِل ہوتا رہے۔زِندہ اُمّید
3 ہمارے خُداوند یِسُو ع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے یِسُو ع مسِیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعِث اپنی بڑی رحمت سے ہمیں زِندہ اُمّید کے لِئے نئے سِرے سے پَیدا کِیا۔ 4 تاکہ ایک غَیرفانی اور بے داغ اور لازوال مِیراث کو حاصِل کریں۔
5 وہ تُمہارے واسطے (جو خُدا کی قُدرت سے اِیمان کے وسِیلہ سے اُس نجات کے لِئے جو آخِری وقت میں ظاہِر ہونے کو تیّار ہے حِفاظت کِئے جاتے ہو) آسمان پر محفُوظ ہے۔
6 اِس کے سبب سے تُم خُوشی مناتے ہو ۔ اگرچہ اب چند روز کے لِئے ضرُورت کی وجہ سے طرح طرح کی آزمایشوں کے سبب سے غم زدہ ہو۔ 7 اور یہ اِس لِئے ہے کہ تُمہارا آزمایا ہُؤا اِیمان جو آگ سے آزمائے ہُوئے فانی سونے سے بھی بُہت ہی بیش قِیمت ہے یِسُو ع مسِیح کے ظہُور کے وقت تعرِیف اور جلال اور عِزّت کا باعِث ٹھہرے۔ 8 اُس سے تُم بے دیکھے مُحبّت رکھتے ہو اور اگرچہ اِس وقت اُس کو نہیں دیکھتے تَو بھی اُس پر اِیمان لا کر اَیسی خُوشی مناتے ہو جو بیان سے باہر اور جلال سے بھری ہے۔
9 اور اپنے اِیمان کا مقصد یعنی رُوحوں کی نجات حاصِل کرتے ہو۔
10 اِسی نجات کی بابت اُن نبِیوں نے بڑی تلاش اور تحقِیق کی جِنہوں نے اُس فضل کے بارے میں جو تُم پر ہونے کوتھا نبُوّت کی۔ 11 اُنہوں نے اِس بات کی تحقِیق کی کہ مسِیح کا رُوح جو اُن میں تھا اور پیشتر سے مسِیح کے دُکھوں کی اور اُن کے بعد کے جلال کی گواہی دیتا تھا وہ کَون سے اور کَیسے وقت کی طرف اِشارہ کرتا تھا۔
12 اُن پر یہ ظاہِر کِیا گیا کہ وہ نہ اپنی بلکہ تُمہاری خِدمت کے لِئے یہ باتیں کہا کرتے تھے جِن کی خبر اب تُم کو اُن کی معرفت مِلی جِنہوں نے رُوحُ القُدس کے وسِیلہ سے جو آسمان پر سے بھیجا گیا تُم کو خُوشخبری دی اور فرِشتے بھی اِن باتوں پر غَور سے نظر کرنے کے مُشتاق ہیں۔پاکِیزہ زِندگی گُذارنے کی تلقِین
13 اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامِل اُمّید رکھّو جو یِسُو ع مسِیح کے ظہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔ 14 اور فرمانبردار فرزند ہو کر اپنی جہالت کے زمانہ کی پُرانی خواہِشوں کے تابِع نہ بنو۔ 15 بلکہ جِس طرح تُمہارا بُلانے والا پاک ہے اُسی طرح تُم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔
16 کیونکہ لِکھا ہے کہ پاک ہو اِس لِئے کہ مَیں پاک ہُوں۔
17 اور جب کہ تُم باپ کہہ کر اُس سے دُعا کرتے ہو جو ہر ایک کے کام کے مُوافِق بغَیر طرف داری کے اِنصاف کرتا ہے تو اپنی مُسافِرت کا زمانہ خَوف کے ساتھ گُذارو۔ 18 کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نِکمّا چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہُوئی۔ 19 بلکہ ایک بے عَیب اور بے داغ برّے یعنی مسِیح کے بیش قِیمت خُون سے۔ 20 اُس کا عِلم تو بِنایِ عالَم سے پیشتر سے تھا مگر ظہُور اخِیرزمانہ میں تُمہاری خاطِر ہُؤا۔
21 کہ اُس کے وسِیلہ سے خُدا پر اِیمان لائے ہو جِس نے اُس کو مُردوں میں سے جِلایا اور جلال بخشا تاکہ تُمہارا اِیمان اور اُمّید خُدا پر ہو۔
22 چُونکہ تُم نے حق کی تابِع داری سے اپنے دِلوں کو پاک کِیا ہے جِس سے بھائِیوں کی بے رِیا مُحبّت پَیدا ہُوئی اِس لِئے دِل و جان سے آپس میں بُہت مُحبّت رکھّو۔ 23 کیونکہ تُم فانی تُخم سے نہیں بلکہ غَیرفانی سے خُدا کے کلام کے وسِیلہ سے جو زِندہ اور قائِم ہے نئے سِرے سے پَیدا ہُوئے ہو۔
24 چُنانچہ
ہر بشر گھاس کی مانِندہے
اور اُس کی ساری شان و شوکت گھاس کے
پُھول کی مانِند۔
گھاس تو سُوکھ جاتی ہے اور پُھول گِر جاتا ہے۔
25 لیکن خُداوند کا کلام ابد تک قائِم رہے گا۔ یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔
1 PETER 1
1 From Peter, an apostle of Jesus Christ.
To God's people who are scattered like foreigners in Pontus, Galatia, Cappadocia, Asia, and Bithynia.
2 God the Father decided to choose you as his people, and his Spirit has made you holy. You have obeyed Jesus Christ and are sprinkled with his blood.t
I pray that God will be kind to you and will keep on giving you peace!A Real Reason for Hope
3 Praise God, the Father of our Lord Jesus Christ. God is so good, and by raising Jesus from death, he has given us new life and a hope that lives on.
4 t God has something stored up for you in heaven, where it will never decay or be ruined or disappear.
5 You have faith in God, whose power will protect you until the last day.t Then he will save you, just as he has always planned to do. 6 On that day you will be glad, even if you have to go through many hard trials for a while.
7 t Your faith will be like gold that has been tested in a fire. And these trials will prove that your faith is worth much more than gold that can be destroyed. They will show that you will be given praise and honor and glory when Jesus Christ returns.
8 You have never seen Jesus, and you don't see him now. But still you love him and have faith in him, and no words can tell how glad and happy
9 you are to be saved. This is why you have faith.
10 Some prophets told how God would treat you with undeserved grace, and they searched hard to find out more about the way you would be saved. 11 The Spirit of Christ was in them and was telling them how Christ would suffer and would then be given great honor. So they searched to find out exactly who Christ would be and when this would happen.
12 But they were told that they were serving you and not themselves. They preached to you by the power of the Holy Spirit, who was sent from heaven. And their message was only for you, even though angels would like to know more about it.Chosen To Live //a Holy Life
13 Be alert and think straight. Put all your hope in how God will treat you with undeserved grace when Jesus Christ appears. 14 Behave like obedient children. Don't let your lives be controlled by your desires, as they used to be. 15 Always live as God's holy people should, because God is the one who chose you, and he is holy.
16 t That's why the Scriptures say, “I am the holy God, and you must be holy too.”
17 You say that God is your Father, but God doesn't have favorites! He judges all people by what they do. So you must honor God while you live as strangers here on earth. 18 You were rescuedt from the useless way of life you learned from your ancestors. But you know you were not rescued by such things as silver or gold that don't last forever. 19 t You were rescued by the precious blood of Christ, that spotless and innocent lamb. 20 Christ was chosen even before the world was created, but because of you, he did not come until these last days.
21 And when he did come, it was to lead you to have faith in God, who raised him from death and honored him in a glorious way. This is why you have put your faith and hope in God.
22 You obeyed the truth, t and your souls were made pure. Now you sincerely love each other. But you must keep on loving with all your heart. 23 Do this because God has given you new birth by his message that lives on forever.
24 t The Scriptures say,
“Humans wither like grass,
and their glory fades
like wild flowers.
Grass dries up,
and flowers fall
to the ground.
25 But what the Lord has said
will stand forever.”
Our good news to you is what the Lord has said.