previous next

۱-تھِسّلُنیکیوں 5

خُداوند کی آمدِ ثانی کے لِئے تیّا ر رہو

1 مگر اَے بھائِیو ! اِس کی کُچھ حاجت نہیں کہ وقتوں اور مَوقعوں کی بابت تُم کو کُچھ لِکھا جائے۔ 2 اِس واسطے کہ تُم آپ خُوب جانتے ہو کہ خُداوند کا دِن اِس طرح آنے والا ہے جِس طرح رات کو چور آتا ہے۔ 3 جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور اَمن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہاں ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔ 4 لیکن تُم اَے بھائِیو ! تارِیکی میں نہیں ہو کہ وہ دِن چور کی طرح تُم پر آ پڑے۔ 5 کیونکہ تُم سب نُور کے فرزند اور دِن کے فرزند ہو ۔ ہم نہ رات کے ہیں نہ تارِیکی کے۔ 6 پس اَوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔ 7 کیونکہ جو سوتے ہیں رات ہی کو سوتے ہیں اور جو مَتوالے ہوتے ہیں رات ہی کو مَتوالے ہوتے ہیں۔ 8 مگر ہم جو دِن کے ہیں اِیمان اور مُحبّت کا بکتر لگا کر اور نجات کی اُمّید کا خود پہن کر ہوشیار رہیں۔ 9 کیونکہ خُدا نے ہمیں غضب کے لِئے نہیں بلکہ اِس لِئے مُقرّر کِیا کہ ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے نجات حاصِل کریں۔ 10 وہ ہماری خاطِر اِس لِئے مُؤا کہ ہم جاگتے ہوں یا سوتے ہوں سب مِل کر اُسی کے ساتھ جِئیں۔

11 پس تُم ایک دُوسرے کو تسلّی دو اور ایک دُوسرے کی ترقّی کا باعِث بنو ۔ چُنانچہ تُم اَیسا کرتے بھی ہو۔

اِختتامیہ نصِیحتیں اور سلام


12 اور اَے بھائِیو ! ہم تُم سے درخواست کرتے ہیں کہ جو تُم میں مِحنت کرتے اور خُداوند میں تُمہارے پیشوا ہیں اور تُم کو نصِیحت کرتے ہیں اُنہیں مانو۔

13 اور اُن کے کام کے سبب سے مُحبّت کے ساتھ اُن کی بڑی عِزّت کرو ۔ آپس میں میل مِلاپ رکھّو۔
14 اور اَے بھائِیو! ہم تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ بے قاعِدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ ۔ کم ہِمّتوں کو دِلاسا دو ۔ کمزوروں کو سنبھالو ۔ سب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔

15 خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو ۔ آپس میں بھی اور سب سے۔
16 ہر وقت خُوش رہو۔ 17 بِلاناغہ دُعا کرو۔

18 ہر ایک بات میں شُکر گُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔
19 رُوح کو نہ بُجھاؤ۔ 20 نبُوّتوں کی حقارت نہ کرو۔ 21 سب باتوں کو آزماؤ ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔

22 ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔
23 خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بِالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بدن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔

24 تُمہارا بُلانے والا سچّا ہے ۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔

25 اَے بھائِیو ! ہمارے واسطے دُعا کرو۔

26 پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سلام کرو۔

27 مَیں تُمہیں خُداوند کی قَسم دیتا ہُوں کہ یہ خَط سب بھائِیوں کو سُنایا جائے۔
28 ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔

1 THESSALONIANS 5

1 I don't need to write you about the time or date when all this will happen. 2 t You surely know that the Lord's returnt will be as a thief coming at night.

3 People will think they are safe and secure. But destruction will suddenly strike them like the pains of a woman about to give birth. And they won't escape.
4 My dear friends, you don't live in darkness, and so that day won't surprise you like a thief. 5 You belong to the light and live in the day. We don't live in the night or belong to the dark. 6 Others may sleep, but we should stay awake and be alert. 7 People sleep during the night, and some even get drunk.

8 t But we belong to the day. So we must stay sober and let our faith and love be like a suit of armor. Our firm hope that we will be saved is our helmet.
9 God doesn't intend to punish us, but wants us to be saved by our Lord Jesus Christ. 10 Christ died for us, so we could live with him, whether we are alive or dead when he comes.

11 This is why you must encourage and help each other, just as you are already doing.

Final Instructions //and Greetings


12 My friends, we ask you to be thoughtful of your leaders who work hard and tell you how to live for the Lord. 13 Show them great respect and love because of their work. Try to get along with each other. 14 My friends, we beg you to warn anyone who isn't living right. Encourage anyone who feels left out, help all who are weak, and be patient with everyone.

15 Don't be hateful to people, just because they are hateful to you. Rather, be good to each other and to everyone else.
16 Always be joyful 17 and never stop praying.

18 Whatever happens, keep thanking God because of Jesus Christ. This is what God wants you to do.
19 Don't turn away God's Spirit 20 or ignore prophecies. 21 Put everything to the test. Accept what is good

22 and don't have anything to do with evil.
23 I pray that God, who gives peace, will make you completely holy. And may your spirit, soul, and body be kept healthy and faultless until our Lord Jesus Christ returns.

24 The one who chose you can be trusted, and he will do this.

25 Friends, please pray for us.

26 Give the Lord's followers a warm greeting.

27 In the name of the Lord I beg you to read this letter to all his followers.
28 I pray that our Lord Jesus Christ will be kind to you!