previous next

اِفسِیوں 2

مَوت سے نکل کر زِندگی میں داخِل

1 اور اُس نے تُمہیں بھی زِندہ کِیا جب اپنے قصُوروں اور گُناہوں کے سبب سے مُردہ تھے۔ 2 جِن میں تُم پیشتر دُنیا کی روِش پر چلتے تھے اور ہوا کی عمل داری کے حاکِم یعنی اُس رُوح کی پَیروی کرتے تھے جو اَب نافرمانی کے فرزندوں میں تاثِیر کرتی ہے۔

3 اِن میں ہم بھی سب کے سب پہلے اپنے جِسم کی خواہِشوں میں زِندگی گُذارتے اور جِسم اور عقل کے اِرادے پُورے کرتے تھے اور دُوسروں کی مانِند طبعی طَور پر غضب کے فرزند تھے۔
4 مگر خُدا نے اپنے رَحم کی دَولت سے اُس بڑی مُحبّت کے سبب سے جو اُس نے ہم سے کی۔ 5 جب قصُوروں کے سبب سے مُردہ ہی تھے تو ہم کومسِیح کے ساتھ زِندہ کِیا ۔ (تُم کو فضل ہی سے نجات مِلی ہے)۔ 6 اور مسِیح یِسُو ع میں شامِل کر کے اُس کے ساتھ جِلایا اور آسمانی مقاموں پر اُس کے ساتھ بِٹھایا۔ 7 تاکہ وہ اپنی اُس مِہربانی سے جو مسِیح یِسُو ع میں ہم پر ہے آنے والے زمانوں میں اپنے فضل کی بے نِہایت دَولت دِکھائے۔ 8 کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں ۔ خُدا کی بخشِش ہے۔ 9 اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔

10 کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُو ع میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔

مسِیح کے ساتھ یگانگی


11 پس یاد کرو کہ تُم جو جِسم کے رُو سے غَیر قَوم والے ہو اور وہ لوگ جو جِسم میں ہاتھ سے کِئے ہُوئے خَتنہ کے سبب سے مختُون کہلاتے ہیں تُم کو نامختُون کہتے ہیں۔ 12 اگلے زمانہ میں مسِیح سے جُدا اور اِسرا ئیل کی سلطنت سے خارِج اور وعدہ کے عہدوں سے نا واقِف اور نااُمّید اور دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔ 13 مگر تُم جو پہلے دُور تھے اب مسِیح یِسُو ع میں مسِیح کے خُون کے سبب سے نزدِیک ہو گئے ہو۔ 14 کیونکہ وُہی ہماری صُلح ہے جِس نے دونوں کو ایک کر لِیا اور جُدائی کی دِیوار کو جو بِیچ میں تھی ڈھا دِیا۔ 15 چُنانچہ اُس نے اپنے جِسم کے ذرِیعہ سے دُشمنی یعنی وہ شرِیعت جِس کے حُکم ضابِطوں کے طَور پر تھے مَوقُوف کر دی تاکہ دونوں سے اپنے آپ میں ایک نیا اِنسان پَیدا کر کے صُلح کرا دے۔ 16 اور صلِیب پر دُشمنی کو مِٹا کر اور اُس کے سبب سے دونوں کو ایک تن بنا کر خُدا سے مِلائے۔ 17 اور اُس نے آ کر تُمہیں جو دُور تھے اور اُنہیں جو نزدِیک تھے دونوں کو صُلح کی خُوشخبری دی۔

18 کیونکہ اُسی کے وسِیلہ سے ہم دونوں کی ایک ہی رُوح میں باپ کے پاس رسائی ہوتی ہے۔
19 پس اب تُم پردیسی اور مُسافر نہیں رہے بلکہ مُقدّسوں کے ہم وطن اور خُدا کے گھرانے کے ہو گئے۔ 20 اور رسُولوں اور نبِیوں کی نیو پر جِس کے کونے کے سِرے کا پتّھر خُود مسِیح یِسُوع ہے تعمِیر کِئے گئے ہو۔ 21 اُسی میں ہر ایک عِمارت مِل مِلا کر خُداوند میں ایک پاک مَقدِس بنتا جاتا ہے۔ 22 اور تُم بھی اُس میں باہم تعمِیر کِئے جاتے ہو تاکہ رُوح میں خُدا کا مسکن بنو۔

Ephesians 2

Made Alive in Christ

1 And you were dead in your trespasses and sins,2 in which you formerly walked according to the course of this world, according to the prince of the power of the air, of the spirit that is now working in the sons of disobedience.3 Among them we too all formerly lived in the lusts of our flesh, indulging the desires of the flesh and of the mind, and were by nature children of wrath, even as the rest.4 But God, being rich in mercy, because of His great love with which He loved us,5 even when we were dead in our transgressions, made us alive together twith Christ (by grace you have been saved),6 and raised us up with Him, and seated us with Him in the heavenly places in Christ Jesus,7 so that in the ages to come He might show the surpassing riches of His grace in kindness toward us in Christ Jesus.8 For by grace you have been saved through faith; and that not of yourselves, it is the gift of God;9 not as a result of works, so that no one may boast.10 For we are His workmanship, created in Christ Jesus for good works, which God prepared beforehand so that we would walk in them.

11 Therefore remember that formerly you, the Gentiles in the flesh, who are called "Uncircumcision" by the so-called "Circumcision," which is performed in the flesh by human hands-12  remember that you were at that time separate from Christ, excluded from the commonwealth of Israel, and strangers to the covenants of promise, having no hope and without God in the world.13 But now in Christ Jesus you who formerly were far off have been brought near by the blood of Christ.14 For He Himself is our peace, who made both groups into one and broke down the barrier of the dividing wall,15 by abolishing in His flesh the enmity, which is the Law of commandments contained in ordinances, so that in Himself He might make the two into one new man, thus establishing peace,16 and might reconcile them both in one body to God through the cross, by it having put to death the enmity.17 AND HE CAME AND PREACHED PEACE TO YOU WHO WERE FAR AWAY, AND PEACE TO THOSE WHO WERE NEAR;18 for through Him we both have our access in one Spirit to the Father.19 So then you are no longer strangers and aliens, but you are fellow citizens with the saints, and are of God's household,20 having been built on the foundation of the apostles and prophets, Christ Jesus Himself being the corner stone, 21 in whom the whole building, being fitted together, is growing into a holy temple in the Lord,22 in whom you also are being built together into a dwelling of God in the Spirit.