previous next

عِبرانیوں 1

خُدا کا کلام اُس کے بیٹے کے وسِیلہ سے

1 اگلے زمانہ میں خُدا نے باپ دادا سے حِصّہ بہ حِصّہ اور طرح بہ طرح نبِیوں کی معرفت کلام کر کے۔ 2 اِس زمانہ کے آخِر میں ہم سے بیٹے کی معرفت کلام کِیا جِسے اُس نے سب چِیزوں کا وارِث ٹھہرایا اور جِس کے وسِیلہ سے اُس نے عالَم بھی پَیدا کِئے۔

3 وہ اُس کے جلال کا پرتَو اور اُس کی ذات کا نقش ہو کر سب چِیزوں کو اپنی قُدرت کے کلام سے سنبھالتا ہے ۔ وہ گُناہوں کو دھو کر عالَم ِبالا پر کِبریا کی د ہنی طرف جا بَیٹھا۔

خُدا کے بیٹے کی عظمت


4 اور فرِشتوں سے اِسی قدر بزُرگ ہو گیا جِس قدر اُس نے مِیراث میں اُن سے افضل نام پایا۔

5 کیونکہ فرِشتوں میں سے اُس نے کب کِسی سے کہا کہ
تُو میرا بیٹا ہے ۔
آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا؟
اور پِھر یہ کہ
مَیں اُس کا باپ ہُوں گا
اور وہ میرا بیٹا ہو گا؟۔

6 اور جب پہلوٹھے کو دُنیا میں پِھر لاتا ہے تو کہتا ہے کہ
خُدا کے سب فرِشتے اُسے سِجدہ کریں۔

7 اور فرِشتوں کی بابت یہ کہتا ہے کہ
وہ اپنے فرِشتوں کوہوائیں
اور اپنے خادِموں کو آگ کے شُعلے بناتا ہے۔

8 مگر بیٹے کی بابت کہتا ہے کہ
اَے خُدا تیرا تخت ابدُالآبادرہے گا
اور تیری بادشاہی کا عصا راستی کا عصا ہے۔

9 تُو نے راست بازی سے مُحبّت اور بدکاری سے
عداوت رکھّی۔
اِسی سبب سے خُدا یعنی تیرے خُدا نے خُوشی کے تیل سے
تیرے ساتِھیوں کی بہ نِسبت تُجھے زِیادہ مَسح کِیا۔

10 اور یہ کہ
اَے خُداوند ! تُو نے اِبتدا میں زمِین کی نیو ڈالی
اور آسمان تیرے ہاتھ کی کارِی گری ہیں۔

11 وہ نیست ہو جائیں گے مگر تُو باقی رہے گا
اور وہ سب پَوشاک کی مانِند پُرانے ہو
جائیں گے۔

12 تُو اُنہیں چادر کی طرح لپیٹے گا
اور وہ پَوشاک کی طرح بدل جائیں گے
مگر تُو وُہی ہے
اور تیرے برس ختم نہ ہوں گے۔

13 لیکن اُس نے فرِشتوں میں سے کِسی کے بارے میں کب کہاکہ
تُو میری د ہنی طرف بَیٹھ
جب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو
تیرے پاؤں تَلے کی چَوکی نہ کر دُوں؟۔
14 کیا وہ سب خِدمت گُذار رُوحیں نہیں جو نجات کی مِیراث پانے والوں کی خاطِر خِدمت کو بھیجی جاتی ہیں؟۔ عظیم نجات

Hebrews 1

God's Final Word in His Son

1 God, after He spoke long ago to the fathers in the prophets in many portions and in many ways,2 in these last days has spoken to us in His Son, whom He appointed heir of all things, through whom also He made the world.3 And He is the radiance of His glory and the exact representation of His nature, and upholds all things by the word of His power. When He had made purification of sins, He sat down at the right hand of the Majesty on high,4 having become as much better than the angels, as He has inherited a more excellent name than they.

5 For to which of the angels did He ever say,
"YOU ARE MY SON,
TODAY I HAVE BEGOTTEN YOU"?
And again,
"I WILL BE A FATHER TO HIM
AND HE SHALL BE A SON TO ME"?
6 And when He again brings the firstborn into the world, He says,
"AND LET ALL THE ANGELS OF GOD WORSHIP HIM."
7 And of the angels He says,
"WHO MAKES HIS ANGELS WINDS,
AND HIS MINISTERS A FLAME OF FIRE."
8 But of the Son He says,
"YOUR THRONE, O GOD, IS FOREVER AND EVER,
AND THE RIGHTEOUS SCEPTER IS THE SCEPTER OF tHIS KINGDOM.

9 "YOU HAVE LOVED RIGHTEOUSNESS AND HATED LAWLESSNESS;
THEREFORE GOD, YOUR GOD, HAS ANOINTED YOU
WITH THE OIL OF GLADNESS ABOVE YOUR COMPANIONS."
10 And,
"YOU, LORD, IN THE BEGINNING LAID THE FOUNDATION OF THE EARTH,
AND THE HEAVENS ARE THE WORKS OF YOUR HANDS;

11 THEY WILL PERISH, BUT YOU REMAIN;
AND THEY ALL WILL BECOME OLD LIKE A GARMENT,

12 AND LIKE A MANTLE YOU WILL ROLL THEM UP;
LIKE A GARMENT THEY WILL ALSO BE CHANGED.
BUT YOU ARE THE SAME,
AND YOUR YEARS WILL NOT COME TO AN END."
13 But to which of the angels has He ever said,
"SIT AT MY RIGHT HAND,
UNTIL I MAKE YOUR ENEMIES
A FOOTSTOOL FOR YOUR FEET"?
14 Are they not all ministering spirits, sent out to render service for the sake of those who will inherit salvation?