previous next

عِبرانیوں 13

ہم خُداکو کیسے پسند آسکتے ہیں

1 برادرانہ مُحبّت قائِم رہے۔ 2 مُسافِر پروَری سے غافِل نہ رہو کیونکہ اِسی کی وجہ سے بعض نے بے خبری میں فرِشتوں کی مِہمان داری کی ہے۔

3 قَیدِیوں کو اِس طرح یادرکھّو کہ گویا تُم اُن کے ساتھ قَید ہو اور جِن کے ساتھ بدسلُوکی کی جاتی ہے اُن کو بھی یہ سمجھ کر یاد رکھّوکہ ہم بھی جِسم رکھتے ہیں۔

4 بیاہ کرنا سب میں عِزّت کی بات سمجھی جائے اور بِستربے داغ رہے کیونکہ خُدا حرام کاروں اور زانِیوں کی عدالت کرے گا۔
5 زَر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعِت کرو کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔

6 اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ
خُداوند میرا مددگار ہے ۔
مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔
اِنسان میرا کیا کرے گا؟۔
7 جو تُمہارے پیشوا تھے اور جِہنوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا اُنہیں یاد رکھّو اور اُن کی زِندگی کے انجام پر غَور کر کے اُن جَیسے اِیمان دار ہو جاؤ۔ 8 یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔

9 مُختلِف اور بیگانہ تعلِیم کے سبب سے بھٹکتے نہ پِھرو کیونکہ فضل سے دِل کا مضبُوط رہنا بِہتر ہے نہ کہ اُن کھانوں سے جِن کے اِستعمال کرنے والوں نے کُچھ فائِدہ نہ اُٹھایا۔
10 ہماری ایک اَیسی قُربان گاہ ہے جِس میں سے خَیمہ کی خِدمت کرنے والوں کو کھانے کا اِختیار نہیں۔ 11 کیونکہ جِن جانوروں کا خُون سردار کاہِن پاک مکان میں گُناہ کے کفّارہ کے واسطے لے جاتا ہے اُن کے جِسم خَیمہ گاہ کے باہر جلائے جاتے ہیں۔ 12 اِسی لِئے یِسُوع نے بھی اُمّت کو خُود اپنے خُون سے پاک کرنے کے لِئے دروازہ کے باہر دُکھ اُٹھایا۔ 13 پس آؤ اُس کی ذِلّت کو اپنے اُوپر لِئے ہُوئے خَیمہ گاہ سے باہر اُس کے پاس چلیں۔ 14 کیونکہ یہاں ہمارا کوئی قائِم رہنے والا شہر نہیں بلکہ ہم آنے والے شہر کی تلاش میں ہیں۔ 15 پس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پَھل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں۔

16 اور بھلائی اور سخاوت کرنا نہ بُھولو اِس لِئے کہ خُدا اَیسی قُربانِیوں سے خُوش ہوتا ہے۔

17 اپنے پیشواؤں کے فرمانبردار اور تابِع رہو کیونکہ وہ تُمہاری رُوحوں کے فائِدہ کے لِئے اُن کی طرح جاگتے رہتے ہیں جنہیں حِساب دینا پڑے گاتاکہ وہ خُوشی سے یہ کام کریں نہ کہ رنج سے کیونکہ اِس صُورت میں تُمہیں کُچھ فائِدہ نہیں۔
18 ہمارے واسطے دُعا کرو کیونکہ ہمیں یقِین ہے کہ ہمارا دِل صاف ہے اور ہم ہر بات میں نیکی کے ساتھ زِندگی گُذارنا چاہتے ہیں۔

19 مَیں تُمہیں یہ کام کرنے کی اِس لِئے اَور بھی نصِیحت کرتا ہُوں کہ مَیں جلد تُمہارے پاس پِھر آنے پاؤُں۔

اِختتامی دُعا


20 اب خُدا اِطمِینان کا چشمہ جو بھیڑوں کے بڑے چرواہے یعنی ہمارے خُداوند یِسُوع کو ابدی عہد کے خُون کے باعِث مُردوں میں سے زِندہ کر کے اُٹھا لایا۔

21 تُم کو ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کرو اور جو کُچھ اُس کے نزدِیک پسندِیدہ ہے یِسُو ع مسِیح کے وسِیلہ سے ہم میں پَیدا کرے ۔ جِس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے ۔ آمِین۔

اِختتامی باتیں


22 اَے بھائِیو ! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اِس نصِیحت کے کلام کی برداشت کرو کیونکہ مَیں نے تُمہیں مُختصر طَور پر لِکھا ہے۔

23 تُم کو واضِح ہو کہ ہمارا بھائی تِیمُتِھُیس رہا ہو گیا ہے ۔ اگر وہ جلد آ گیا تو مَیں اُس کے ساتھ تُم سے مِلُوں گا۔

24 اپنے سب پیشواؤں اور سب مُقدّسوں سے سلام کہو ۔ اِطالِیہ والے تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
25 تُم سب پر فضل ہوتا رہے ۔ آمِین۔

Hebrews 13

The Changeless Christ

1 Let love of the brethren continue.2 Do not neglect to show hospitality to strangers, for by this some have entertained angels without knowing it.3 Remember the prisoners, as though in prison with them, and those who are ill-treated, since you yourselves also are in the body.4 Marriage is to be held in honor among all, and the marriage bed is to be undefiled; for fornicators and adulterers God will judge.5  Make sure that your character is free from the love of money, being content with what you have; for He Himself has said, "I WILL NEVER DESERT YOU, NOR WILL I EVER FORSAKE YOU,"6 so that we confidently say,
"THE LORD IS MY HELPER, I WILL NOT BE AFRAID.
WHAT WILL MAN DO TO ME?"

7 Remember those who led you, who spoke the word of God to you; and considering the result of their conduct, imitate their faith.8 Jesus Christ is the same yesterday and today and forever.9 Do not be carried away by varied and strange teachings; for it is good for the heart to be strengthened by grace, not by foods, through which those who were so occupied were not benefited.10 We have an altar from which those who serve the tabernacle have no right to eat.11 For the bodies of those animals whose blood is brought into the holy place by the high priest as an offering for sin, are burned outside the camp.12 Therefore Jesus also, that He might sanctify the people through His own blood, suffered outside the gate.13 So, let us go out to Him outside the camp, bearing His reproach.14 For here we do not have a lasting city, but we are seeking the city which is to come.

God-pleasing Sacrifices

15 Through Him then, let us continually offer up a sacrifice of praise to God, that is, the fruit of lips that give thanks to His name.16 And do not neglect doing good and sharing, for with such sacrifices God is pleased.

17 Obey your leaders and submit to them, for they keep watch over your souls as those who will give an account. Let them do this with joy and not with grief, for this would be unprofitable for you.

18 Pray for us, for we are sure that we have a good conscience, desiring to conduct ourselves honorably in all things.19 And I urge you all the more to do this, so that I may be restored to you the sooner.

Benediction

20 Now the God of peace, who brought up from the dead the great Shepherd of the sheep through the blood of the eternal covenant, even Jesus our Lord,21 equip you in every good thing to do His will, working in us that which is pleasing in His sight, through Jesus Christ, to whom be the glory forever and ever. Amen.

22 But I urge you, brethren, bear with this word of exhortation, for I have written to you briefly.23 Take notice that our brother Timothy has been released, with whom, if he comes soon, I will see you.24 Greet all of your leaders and all the saints. Those from Italy greet you.

25 Grace be with you all.