یعقُوب 2
طرفداری کے خِلاف اِنتباہ
1 اَے میرے بھائِیو! ہمارے خُداوند ذُوالجلال یِسُو ع مسِیح کا اِیمان تُم میں طرف داری کے ساتھ نہ ہو۔ 2 کیونکہ اگر ایک شخص تو سونے کی انگُوٹھی اور عُمدہ پوشاک پہنے ہُوئے تُمہاری جماعت میں آئے اور ایک غرِیب آدمی مَیلے کُچَیلے کپڑے پہنے ہُوئے آئے۔ 3 اور تُم اُس عُمدہ پوشاک والے کا لِحاظ کر کے کہو کہ تُو یہاں اچّھی جگہ بَیٹھ اور اُس غرِیب شخص سے کہو کہ تُو وہاں کھڑا رہ یا میرے پاؤں کی چَوکی کے پاس بَیٹھ۔
4 تو کیا تُم نے آپس میں طرف داری نہ کی اور بدنِیّت مُنصِف نہ بنے؟۔
5 اَے میرے پِیارے بھائِیو! سُنو ۔ کیا خُدا نے اِس جہان کے غرِیبوں کو اِیمان میں دَولت مند اور اُس بادشاہی کے وارِث ہونے کے لِئے برگُزِیدہ نہیں کِیا جِس کا اُس نے اپنے مُحبّت کرنے والوں سے وعدہ کِیا ہے؟۔ 6 لیکن تُم نے غرِیب آدمی کی بے عِزّتی کی ۔ کیا دَولت مند تُم پر ظُلم نہیں کرتے اور وُہی تُمہیں عدالتوں میں گھسِیٹ کر نہیں لے جاتے ؟۔
7 کیاوہ اُس بزُرگ نام پر کُفر نہیں بَکتے جِس سے تُم نامزد ہو؟۔
8 تَو بھی اگر تُم اِس نوِشتہ کے مُطابِق کہ اپنے پڑوسی سے اپنی مانِند مُحبّت رکھ اُس بادشاہی شرِیعت کو پُورا کرتے ہو تو اچّھا کرتے ہو۔ 9 لیکن اگر تُم طرف داری کرتے ہو تو گُناہ کرتے ہو اورشرِیعت تُم کو قصُوروار ٹھہراتی ہے۔ 10 کیونکہ جِس نے ساری شرِیعت پر عمل کِیا اور ایک ہی بات میں خطا کی وہ سب باتوں میں قصُوروار ٹھہرا۔ 11 اِس لِئے کہ جِس نے یہ فرمایا کہ زِنا نہ کر اُسی نے یہ بھی فرمایا کہ خُون نہ کر ۔ پس اگر تُو نے زِنا تو نہ کِیا مگر خُون کِیا تَو بھی تُو شرِیعت کا عدُول کرنے والا ٹھہرا۔ 12 تُم اُن لوگوں کی طرح کلام بھی کرو اور کام بھی کرو جِن کا آزادی کی شرِیعت کے مُوافِق اِنصاف ہو گا۔
13 کیونکہ جِس نے رَحم نہیں کِیا اُس کا اِنصاف بغَیر رَحم کے ہو گا ۔ رَ حم اِنصاف پر غالِب آتا ہے۔اِیمان اور اَعمال
14 اَے میرے بھائِیو ! اگر کوئی کہے کہ مَیں اِیمان دار ہُوں مگر عمل نہ کرتا ہو تو کیا فائِدہ؟ کیا اَیسا اِیمان اُسے نجات دے سکتا ہے؟۔ 15 اگر کوئی بھائی یا بہن ننگی ہو اور اُن کو روزانہ روٹی کی کمی ہو۔ 16 اور تُم میں سے کوئی اُن سے کہے کہ سلامتی کے ساتھ جاؤ ۔ گرم اور سیر رہو مگر جو چِیزیں تن کے لِئے درکار ہیں وہ اُنہیں نہ دے تو کیا فائِدہ؟۔
17 اِسی طرح اِیمان بھی اگر اُس کے ساتھ اَعمال نہ ہوں تو اپنی ذات سے مُردہ ہے۔
18 بلکہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ تُو تو اِیمان دار ہے اور مَیں عمل کرنے والا ہُوں ۔ تُو اپنا اِیمان بغَیراَعمال کے تو مُجھے دِکھا اور مَیں اپنا اِیمان اَعمال سے تُجھے دِکھاؤُں گا۔ 19 تُو اِس بات پر اِیمان رکھتا ہے کہ خُدا ایک ہی ہے خَیر ۔ اچّھا کرتا ہے ۔ شیاطِین بھی اِیمان رکھتے اور تھرتھراتے ہیں۔ 20 مگر اَے نِکمّے آدمی! کیا تُو یہ بھی نہیں جانتا کہ اِیمان بغَیر اَعمال کے بیکار ہے؟۔ 21 جب ہمارے باپ ابرہام نے اپنے بیٹے اِضحاق کو قُربان گاہ پر قُربان کِیا تو کیا وہ اَعمال سے راست باز نہ ٹھہرا؟۔ 22 پس تُو نے دیکھ لِیا کہ اِیمان نے اُس کے اَعمال کے ساتھ مِل کر اَثر کِیا اور اَعمال سے اِیمان کامِل ہُؤا۔ 23 اور یہ نوِشتہ پُورا ہُؤا کہ ابرہا م خُدا پر اِیمان لایا اور یہ اُس کے لِئے راست بازی گِنا گیا اور وہ خُدا کا دوست کہلایا۔
24 پس تُم نے دیکھ لِیا کہ اِنسان صِرف اِیمان ہی سے نہیں بلکہ اَعمال سے راست باز ٹھہرتا ہے۔
25 اِسی طرح راحب فاحِشہ بھی جب اُس نے قاصِدوں کو اپنے گھر میں اُتارا اور دُوسری راہ سے رُخصت کِیا تو کیا اَعمال سے راست باز نہ ٹھہری؟۔
26 غرض جَیسے بدن بغَیر رُوح کے مُردہ ہے وَیسے ہی اِیمان بھی بغَیر اَعمال کے مُردہ ہے۔
James 2
The Sin of Partiality
1 My brethren, do not hold your faith in our glorious Lord Jesus Christ with an attitude of personal favoritism.2 For if a man comes into your assembly with a gold ring and dressed in fine clothes, and there also comes in a poor man in dirty clothes,3 and you pay special attention to the one who is wearing the fine clothes, and say, "You sit here in a good place," and you say to the poor man, "You stand over there, or sit down by my footstool,"4 have you not made distinctions among yourselves, and become judges with evil motives?5 Listen, my beloved brethren: did not God choose the poor of this world to be rich in faith and heirs of the kingdom which He promised to those who love Him?6 But you have dishonored the poor man. Is it not the rich who oppress you and personally drag you into court?7 Do they not blaspheme the fair name by which you have been called?
8 If, however, you are fulfilling the royal law according to the Scripture, "YOU SHALL LOVE YOUR NEIGHBOR AS YOURSELF," you are doing well.9 But if you show partiality, you are committing sin and are convicted by the law as transgressors.10 For whoever keeps the whole law and yet stumbles in one point, he has become guilty of all.11 For He who said, "DO NOT COMMIT ADULTERY," also said, "DO NOT COMMIT MURDER." Now if you do not commit adultery, but do commit murder, you have become a transgressor of the law.12 So speak and so act as those who are to be judged by the law of liberty.13 For judgment will be merciless to one who has shown no mercy; mercy triumphs over judgment.
Faith and Works
14 What use is it, my brethren, if someone says he has faith but he has no works? Can that faith save him?15 If a brother or sister is without clothing and in need of daily food,16 and one of you says to them, "Go in peace, be warmed and be filled," and yet you do not give them what is necessary for their body, what use is that?17 Even so faith, if it has no works, is dead, being by itself.
18 But someone may well say, "You have faith and I have works; show me your faith without the works, and I will show you my faith by my works."19 You believe that tGod is one. You do well; the demons also believe, and shudder.20 But are you willing to recognize, you foolish fellow, that faith without works is useless?21 Was not Abraham our father justified by works when he offered up Isaac his son on the altar?22 You see that faith was working with his works, and as a result of the works, faith was perfected;23 and the Scripture was fulfilled which says, "AND ABRAHAM BELIEVED GOD, AND IT WAS RECKONED TO HIM AS RIGHTEOUSNESS," and he was called the friend of God.24 You see that a man is justified by works and not by faith alone.25 In the same way, was not Rahab the harlot also justified by works when she received the messengers and sent them out by another way?26 For just as the body without the spirit is dead, so also faith without works is dead.