previous next

یُوحنّا 14

1 تُمہارا دِل نہ گھبرائے ۔ تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو مُجھ پر بھی اِیمان رکھّو۔ 2 میرے باپ کے گھر میں بُہت سے مکان ہیں ۔ اگر نہ ہوتے تو مَیں تُم سے کہہ دیتا کیونکہ مَیں جاتا ہُوں تاکہ تُمہارے لِئے جگہ تیّار کرُوں۔ 3 اور اگر مَیں جا کر تُمہارے لِئے جگہ تیّار کرُوں تو پِھر آ کر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُوں گا تاکہ جہاں مَیں ہُوں تُم بھی ہو۔

4 اور جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم وہاں کی راہ جانتے ہو۔

5 توما نے اُس سے کہا اَے خُداوند ہم نہیں جانتے کہ تُو کہاں جاتا ہے ۔ پِھر راہ کِس طرح جانیں؟۔
6 یِسُو ع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں ۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا۔

7 اگر تُم نے مُجھے جانا ہوتا تو میرے باپ کو بھی جانتے ۔ اب اُسے جانتے ہو اور دیکھ لِیا ہے۔

8 فِلِپُّس نے اُس سے کہا اَے خُداوند!باپ کو ہمیں دِکھا ۔ یِہی ہمیں کافی ہے۔
9 یِسُوع نے اُس سے کہا اَے فِلِپُّس ! مَیں اِتنی مُدّت سے تُمہارے ساتھ ہُوں کیا تُو مُجھے نہیں جانتا؟ جِس نے مُجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا ۔ تُو کیوں کر کہتا ہے کہ باپ کو ہمیں دِکھا؟۔ 10 کیا تُو یقِین نہیں کرتا کہ مَیں باپ میں ہُوں اور باپ مُجھ میں ہے؟ یہ باتیں جو مَیں تُم سے کہتا ہُوں اپنی طرف سے نہیں کہتا لیکن باپ مُجھ میں رہ کر اپنے کام کرتا ہے۔ 11 میرا یقِین کرو کہ مَیں باپ میں ہُوں اور باپ مُجھ میں ۔ نہیں تو میرے کاموں ہی کے سبب سے میرا یقِین کرو۔ 12 مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو مُجھ پر اِیمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہُوں وہ بھی کرے گا بلکہ اِن سے بھی بڑے کام کرے گا کیونکہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں۔ 13 اور جو کُچھ تُم میرے نام سے چاہو گے مَیں وُہی کرُوں گا تاکہ باپ بیٹے میں جلال پائے۔

14 اگر میرے نام سے مُجھ سے کُچھ چاہو گے تو مَیں وُہی کرُوں گا۔

رُوحُ القُدس کا وعدہ


15 اگر تُم مجھ سے مُحبّت رکھتے ہو تو میرے حُکموں پر عمل کرو گے۔ 16 اور مَیں باپ سے درخواست کرُوں گا تو وہ تُمہیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے۔

17 یعنی رُوحِ حق جِسے دُنیا حاصِل نہیں کر سکتی کیونکہ نہ اُسے دیکھتی اور نہ جانتی ہے ۔ تُم اُسے جانتے ہو کیونکہ وہ تُمہارے ساتھ رہتا ہے اور تُمہارے اندر ہو گا۔
18 مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا ۔ مَیں تُمہارے پاس آؤں گا۔ 19 تھوڑی دیر باقی ہے کہ دُنیا مُجھے پِھر نہ دیکھے گی مگر تُم مُجھے دیکھتے رہو گے ۔ چُونکہ مَیں جِیتا ہُوں تُم بھی جِیتے رہو گے۔

20 اُس روز تُم جانو گے کہ مَیں اپنے باپ میں ہُوں اور تُم مُجھ میں اور مَیں تُم میں۔

21 جِس کے پاس میرے حُکم ہیں اور وہ اُن پر عمل کرتا ہے وُہی مُجھ سے مُحبّت رکھتا ہے اور جو مُجھ سے مُحبّت رکھتا ہے وہ میرے باپ کا پیارا ہو گا اور مَیں اُس سے مُحبّت رکھّوُں گا اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہِر کرُوں گا۔

22 اُس یہُودا ہ نے جو اِسکریُوتی نہ تھا اُس سے کہا اَے خُداوند! کیا ہُؤا کہ تُو اپنے آپ کو ہم پر تو ظاہِرکِیا چاہتا ہے مگر دُنیا پر نہیں؟۔
23 یِسُو ع نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر کوئی مُجھ سے مُحبّت رکھّے تو وہ میرے کلام پر عمل کرے گا اور میرا باپ اُس سے مُحبّت رکھّے گا اور ہم اُس کے پاس آئیں گے اور اُس کے ساتھ سکُونت کریں گے۔

24 جو مُجھ سے مُحبّت نہیں رکھتا وہ میرے کلام پر عمل نہیں کرتا اور جو کلام تُم سُنتے ہو وہ میرا نہیں بلکہ باپ کا ہے جِس نے مُجھے بھیجا۔
25 مَیں نے یہ باتیں تُمہارے ساتھ رہ کر تُم سے کہِیں۔

26 لیکن مددگار یعنی رُوحُ القُدس جِسے باپ میرے نام سے بھیجے گا وُہی تُمہیں سب باتیں سِکھائے گا اور جو کُچھ مَیں نے تُم سے کہا ہے وہ سب تُمہیں یاد دِلائے گا۔
27 مَیں تُمہیں اِطمِینان دِئے جاتا ہُوں ۔ اپنا اِطمِینان تُمہیں دیتا ہُوں ۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہیں دیتا ۔ تُمہارا دِل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔ 28 تُم سُن چُکے ہو کہ مَیں نے تُم سے کہا کہ جاتا ہُوں اور تُمہارے پاس پِھر آتا ہُوں ۔ اگر تُم مُجھ سے مُحبّت رکھتے تو اِس بات سے کہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں خُوش ہوتے کیونکہ باپ مُجھ سے بڑا ہے۔ 29 اور اب مَیں نے تُم سے اِس کے ہونے سے پہلے کہہ دِیا ہے تاکہ جب ہو جائے تو تُم یقِین کرو۔ 30 اِس کے بعد مَیں تُم سے بُہت سی باتیں نہ کرُوں گا کیونکہ دُنیا کا سردار آتا ہے اور مُجھ میں اُس کا کُچھ نہیں۔

31 لیکن یہ اِس لِئے ہوتا ہے کہ دُنیا جانے کہ مَیں باپ سے مُحبّت رکھتا ہُوں اور جِس طرح باپ نے مُجھے حُکم دِیا مَیں وَیسا ہی کرتا ہُوں ۔
اُٹھو یہاں سے چلیں۔

یِسُوع انگُور کا حقِیقی درخت

John 14

Jesus Comforts His Disciples

1 "Do not let your heart be troubled; tbelieve in God, believe also in Me.2 In My Father's house are many dwelling places; if it were not so, I would have told you; for I go to prepare a place for you.3 If I go and prepare a place for you, I will come again and receive you to Myself, that where I am, there you may be also.4 And you know the way where I am going."5 Thomas *said to Him, "Lord, we do not know where You are going, how do we know the way?"6 Jesus *said to him, "I am the way, and the truth, and the life; no one comes to the Father but through Me.

Oneness with the Father

7 If you had known Me, you would have known My Father also; from now on you know Him, and have seen Him."

8 Philip *said to Him, "Lord, show us the Father, and it is enough for us."9 Jesus *said to him, "Have I been so long with you, and yet you have not come to know Me, Philip? He who has seen Me has seen the Father; how can you say, 'Show us the Father'?10 Do you not believe that I am in the Father, and the Father is in Me? The words that I say to you I do not speak on My own initiative, but the Father abiding in Me does His works.11 Believe Me that I am in the Father and the Father is in Me; otherwise believe because of the works themselves.12 Truly, truly, I say to you, he who believes in Me, the works that I do, he will do also; and greater works than these he will do; because I go to the Father.13 Whatever you ask in My name, that will I do, so that the Father may be glorified in the Son.14 If you ask Me anything in My name, I will do it.

15 "If you love Me, you will keep My commandments.

Role of the Spirit

16 I will ask the Father, and He will give you another Helper, that He may be with you forever;17 that is the Spirit of truth, whom the world cannot receive, because it does not see Him or know Him, but you know Him because He abides with you and will be in you.

18 "I will not leave you as orphans; I will come to you.19 After a little while the world will no longer see Me, but you will see Me; because I live, you will live also.20 In that day you will know that I am in My Father, and you in Me, and I in you.21 He who has My commandments and keeps them is the one who loves Me; and he who loves Me will be loved by My Father, and I will love him and will disclose Myself to him."22 Judas (not Iscariot) *said to Him, "Lord, what then has happened that You are going to disclose Yourself to us and not to the world?"23 Jesus answered and said to him, "If anyone loves Me, he will keep My word; and My Father will love him, and We will come to him and make Our abode with him.24 He who does not love Me does not keep My words; and the word which you hear is not Mine, but the Father's who sent Me.

25 "These things I have spoken to you while abiding with you.26 But the Helper, the Holy Spirit, whom the Father will send in My name, He will teach you all things, and bring to your remembrance all that I said to you.27 Peace I leave with you; My peace I give to you; not as the world gives do I give to you. Do not let your heart be troubled, nor let it be fearful.28 You heard that I said to you, 'I go away, and I will come to you.' If you loved Me, you would have rejoiced because I go to the Father, for the Father is greater than I.29 Now I have told you before it happens, so that when it happens, you may believe.30 I will not speak much more with you, for the ruler of the world is coming, and he has nothing in Me;31 but so that the world may know that I love the Father, I do exactly as the Father commanded Me. Get up, let us go from here.