یُوحنّا 15
1 انگُور کا حقِیقی درخت مَیں ہُوں اور میرا باپ باغبان ہے۔ 2 جو ڈالی مُجھ میں ہے اور پَھل نہیں لاتی اُسے وہ کاٹ ڈالتا ہے اور جو پَھل لاتی ہے اُسے چھانٹتا ہے تاکہ زِیادہ پَھل لائے۔ 3 اب تُم اُس کلام کے سبب سے جو مَیں نے تُم سے کِیا پاک ہو۔
4 تُم مُجھ میں قائِم رہو اور مَیں تُم میں ۔ جِس طرح ڈالی اگر انگُور کے درخت میں قائِم نہ رہے تو اپنے آپ سے پَھل نہیں لا سکتی اُسی طرح تُم بھی اگر مُجھ میں قائِم نہ رہو تو پَھل نہیں لا سکتے۔
5 مَیں انگُور کا درخت ہُوں تُم ڈالِیاں ہو ۔ جو مُجھ میں قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وُہی بُہت پَھل لاتا ہے کیونکہ مُجھ سے جُدا ہو کر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔ 6 اگر کوئی مُجھ میں قائِم نہ رہے تو وہ ڈالی کی طرح پھینک دِیا جاتا اور سُوکھ جاتا ہے اور لوگ اُنہیں جمع کر کے آگ میں جھونک دیتے ہیں اور وہ جل جاتی ہیں۔ 7 اگر تُم مُجھ میں قائِم رہو اور میری باتیں تُم میں قائِم رہیں تو جو چاہو مانگو ۔ وہ تُمہارے لِئے ہو جائے گا۔ 8 میرے باپ کا جلال اِسی سے ہوتا ہے کہ تُم بُہت سا پَھل لاؤ ۔ جب ہی تُم میرے شاگِرد ٹھہرو گے۔ 9 جَیسے باپ نے مُجھ سے مُحبّت رکھّی وَیسے ہی مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی ۔ تُم میری مُحبّت میں قائِم رہو۔
10 اگر تُم میرے حُکموں پر عمل کرو گے تو میری مُحبّت میں قائِم رہو گے جَیسے مَیں نے اپنے باپ کے حُکموں پر عمل کِیا ہے اور اُس کی مُحبّت میں قائِم ہُوں۔
11 مَیں نے یہ باتیں اِس لِئے تُم سے کہی ہیں کہ میری خُوشی تُم میں ہو اور تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔ 12 میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔ 13 اِس سے زِیادہ مُحبّت کوئی شخص نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لِئے دے دے۔ 14 جو کُچھ مَیں تُم کو حُکم دیتاہُوں اگر تُم اُسے کروتومیرے دوست ہو۔ 15 اب سے مَیں تُمہیں نَوکر نہ کہُوں گا کیونکہ نَوکر نہیں جانتا کہ اُس کا مالِک کیا کرتا ہے بلکہ تُمہیں مَیں نے دوست کہا ہے ۔ اِس لِئے کہ جو باتیں مَیں نے اپنے باپ سے سُنِیں وہ سب تُم کو بتا دِیں۔ 16 تُم نے مُجھے نہیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرّ ر کِیا کہ جا کر پَھل لاؤ اور تُمہارا پَھل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔
17 مَیں تُم کو اِن باتوں کا حُکم اِس لِئے دیتا ہُوں کہ تُم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔دُنیا کی عداوت
18 اگر دُنیا تُم سے عداوت رکھتی ہے تو تُم جانتے ہو کہ اُس نے تُم سے پہلے مُجھ سے بھی عداوت رکھّی ہے۔ 19 اگر تُم دُنیا کے ہوتے تو دُنیا اپنوں کو عزِیز رکھتی لیکن چُونکہ تُم دُنیا کے نہیں بلکہ مَیں نے تُم کو دُنیا میں سے چُن لِیا ہے اِس واسطے دُنیا تُم سے عداوت رکھتی ہے۔ 20 جو بات مَیں نے تُم سے کہی تھی اُسے یاد رکھّو کہ نَوکر اپنے مالِک سے بڑا نہیں ہوتا ۔ اگر اُنہوں نے مُجھے ستایا تو تُمہیں بھی ستائیں گے ۔ اگر اُنہوں نے میری بات پر عمل کِیا تو تُمہاری بات پر بھی عمل کریں گے۔ 21 لیکن یہ سب کُچھ وہ میرے نام کے سبب سے تُمہارے ساتھ کریں گے کیونکہ وہ میرے بھیجنے والے کو نہیں جانتے۔ 22 اگر مَیں نہ آتا اور اُن سے کلام نہ کرتا تو وہ گُنہگارنہ ٹھہرتے لیکن اب اُن کے پاس اُن کے گُناہ کا عُذر نہیں۔ 23 جو مُجھ سے عداوت رکھتا ہے وہ میرے باپ سے بھی عداوت رکھتا ہے۔ 24 اگر مَیں اُن میں وہ کام نہ کرتا جو کِسی دُوسرے نے نہیں کِئے تو وہ گُنہگار نہ ٹھہرتے مگر اب تو اُنہوں نے مُجھے اور میرے باپ دونوں کو دیکھا اور دونوں سے عداوت رکھّی۔
25 لیکن یہ اِس لِئے ہُؤا کہ وہ قَول پُورا ہو جو اُن کی شرِیعت میں لِکھا ہے کہ اُنہوں نے مُجھ سے مُفت عداوت رکھّی۔
26 لیکن جب وہ مددگار آئے گا جِس کو مَیں تُمہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجُوں گا یعنی روحِ حق جو باپ سے صادر ہوتا ہے تو وہ میری گواہی دے گا۔ 27 اور تُم بھی گواہ ہو کیونکہ شرُوع سے میرے ساتھ ہو۔
John 15
Jesus Is the Vine-Followers Are Branches
1 "I am the true vine, and My Father is the vinedresser.2 Every branch in Me that does not bear fruit, He takes away; and every branch that bears fruit, He tprunes it so that it may bear more fruit.3 You are already clean because of the word which I have spoken to you.4 Abide in Me, and I in you. As the branch cannot bear fruit of itself unless it abides in the vine, so neither can you unless you abide in Me.5 I am the vine, you are the branches; he who abides in Me and I in him, he bears much fruit, for apart from Me you can do nothing.6 If anyone does not abide in Me, he is thrown away as a branch and dries up; and they gather them, and cast them into the fire and they are burned.7 If you abide in Me, and My words abide in you, ask whatever you wish, and it will be done for you.8 My Father is glorified by this, that you bear much fruit, and so prove to be My disciples.9 Just as the Father has loved Me, I have also loved you; abide in My love.10 If you keep My commandments, you will abide in My love; just as I have kept My Father's commandments and abide in His love.11 These things I have spoken to you so that My joy may be in you, and that your joy may be made full.
Disciples' Relation to Each Other
12 "This is My commandment, that you love one another, just as I have loved you.13 Greater love has no one than this, that one lay down his life for his friends.14 You are My friends if you do what I command you.15 No longer do I call you slaves, for the slave does not know what his master is doing; but I have called you friends, for all things that I have heard from My Father I have made known to you.16 You did not choose Me but I chose you, and appointed you that you would go and bear fruit, and that your fruit would remain, so that whatever you ask of the Father in My name He may give to you.17 This I command you, that you love one another.
Disciples' Relation to the World
18 "If the world hates you, you know that it has hated Me before it hated you.19 If you were of the world, the world would love its own; but because you are not of the world, but I chose you out of the world, because of this the world hates you.20 Remember the word that I said to you, 'A slave is not greater than his master.' If they persecuted Me, they will also persecute you; if they kept My word, they will keep yours also.21 But all these things they will do to you for My name's sake, because they do not know the One who sent Me.22 If I had not come and spoken to them, they would not have sin, but now they have no excuse for their sin.23 He who hates Me hates My Father also.24 If I had not done among them the works which no one else did, they would not have sin; but now they have both seen and hated Me and My Father as well.25 But they have done this to fulfill the word that is written in their Law, 'THEY HATED ME WITHOUT A CAUSE.'
26 "When the Helper comes, whom I will send to you from the Father, that is the Spirit of truth who proceeds from the Father, He will testify about Me,27 and you will testify also, because you have been with Me from the beginning.