previous next

متّی 4

یِسُوع کی آزمایش

(مرقس ۱‏:۱۲‏-۱۳؛ لُوقا۴‏:۱‏-۱۳)

1 اُس وقت رُوح یِسُو ع کو جنگل میں لے گیا تاکہ اِبلِیس سے آزمایا جائے۔ 2 اور چالِیس دِن اور چالِیس رات فاقہ کر کے آخِر کواُسے بُھوک لگی۔

3 اور آزمانے والے نے پاس آ کر اُس سے کہا اگر تُو خُداکا بیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتّھر روٹِیاں بن جائیں۔

4 اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گابلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔
5 تب اِبلِیس اُسے مُقدّس شہر میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگُرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا کہ۔

6 اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئِیں نِیچے گِرا دے کیونکہ لِکھا ہے کہ
وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حُکم دے گا
اور وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے
اَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتّھرسے ٹھیس لگے۔

7 یِسُو ع نے اُس سے کہا یہ بھی لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی آزمایش نہ کر۔
8 پِھراِبلِیس اُسے ایک بُہت اُونچے پہاڑ پر لے گیا اور دُنیا کی سب سلطنتیں اور اُن کی شان و شوکت اُسے دِکھائی۔

9 اور اُس سے کہا اگر تُو جُھک کر مُجھے سِجدہ کرے تویہ سب کُچھ تُجھے دے دُوں گا۔

10 یِسُو ع نے اُس سے کہا اَے شَیطان دُور ہو کیونکہ لِکھاہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر۔

11 تب اِبلِیس اُس کے پاس سے چلا گیا اور دیکھو فرشتے آ کر اُس کی خِدمت کرنے لگے۔

یِسُوع گلِیل میں خِدمت شرُوع کرتا ہے

(مرقس۱‏:۱۴‏-۱۵؛ لُوقا۴‏:۱۴‏-۱۵)


12 جب اُس نے سُنا کہ یُوحنّا پکڑوا دِیا گیا تو گلِیل کو روانہ ہُؤا۔ 13 اور ناصرۃ کو چھوڑ کر کفرنحُوم میں جا بسا ۔ جو جِھیل کے کنارے زبُولُو ن اور نفتا لی کی سرحدپر ہے۔

14 تاکہ جو یسعیا ہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ۔

15 زبُولُو ن کا عِلاقہ اور نفتا لی کاعِلاقہ
دریا کی راہ یَردن کے پار
غَیر قَوموں کی گلِیل۔

16 یعنی جو لو گ اندھیرے میں بَیٹھے تھے
اُنہوں نے بڑی رَوشنی دیکھی
اور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھے
اُن پر رَوشنی چمکی۔

17 اُس وقت سے یِسُو ع نے مُنادی کرنا اور یہ کہنا شرُوع کِیا کہ تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔
18 اور اُس نے گلِیل کی جِھیل کے کنارے پِھرتے ہُوئے دو بھائِیوں یعنی شِمعُو ن کو جو پطر س کہلاتا ہے اوراُس کے بھائی اندر یاس کو جِھیل میں جال ڈالتے دیکھا کیونکہ وہ ماہی گِیرتھے۔ 19 اور اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو مَیں تُم کوآدم گِیر بناؤُں گا۔

20 وہ فوراً جال چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔
21 اور وہاں سے آگے بڑھ کر اُس نے اَور دو بھائِیوں یعنی زبد ی کے بیٹے یعقُو ب اور اُس کے بھائی یوحنّا کو دیکھا کہ اپنے باپ زبد ی کے ساتھ کشتی پر اپنے جالوں کی مرمّت کر رہے ہیں اور اُن کو بُلایا۔

22 وہ فوراً کشتی اور اپنے باپ کو چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

شفا کے بارے میں یِسُوع کی تعلِیم


23 اور یِسُو ع تمام گلِیل میں پِھرتا رہا اور اُن کے عِبادتخانوں میں تعلِیم دیتا اور بادشاہی کی خُوشخبری کی مُنادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بِیماری اور ہرطرح کی کمزوری کو دُور کرتا رہا۔ 24 اور اُس کی شُہرت تمام سُور یہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بِیمارِیوں اور تکلِیفوں میں گرِفتار تھے اور اُن کو جِن میں بدرُوحیں تِھیں اورمِرگی والوں اور مفلُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کواچّھا کِیا۔ 25 اور گلِیل اور دکُپُلس اور یروشلِیم اور یہُودیہ اور یَردن کے پار سے بڑی بِھیڑ اُس کے پِیچھے ہو لی۔

Matthew 4

The Temptation of Jesus

1 Then Jesus was led up by the Spirit into the wilderness to be tempted by the devil.2 And after He had fasted forty days and forty nights, He tthen became hungry.3 And the tempter came and said to Him, "If You are the Son of God, command that these stones become bread."4 But He answered and said, "It is written, 'MAN SHALL NOT LIVE ON BREAD ALONE, BUT ON EVERY WORD THAT PROCEEDS OUT OF THE MOUTH OF GOD.'"

5 Then the devil *took Him into the holy city and had Him stand on the pinnacle of the temple,

6 and *said to Him, "If You are the Son of God, throw Yourself down; for it is written,
'HE WILL COMMAND HIS ANGELS CONCERNING YOU';
and
'ON their HANDS THEY WILL BEAR YOU UP,
SO THAT YOU WILL NOT STRIKE YOUR FOOT AGAINST A STONE.'"
7 Jesus said to him, "On the other hand, it is written, 'YOU SHALL NOT PUT THE LORD YOUR GOD TO THE TEST.'"

8 Again, the devil *took Him to a very high mountain and *showed Him all the kingdoms of the world and their glory;9 and he said to Him, "All these things I will give You, if You fall down and worship me."10 Then Jesus *said to him, "Go, Satan! For it is written, 'YOU SHALL WORSHIP THE LORD YOUR GOD, AND SERVE HIM ONLY.'"11 Then the devil *left Him; and behold, angels came and began to minister to Him.

Jesus Begins His Ministry

12 Now when Jesus heard that John had been taken into custody, He withdrew into Galilee;13 and leaving Nazareth, He came and settled in Capernaum, which is by the sea, in the region of Zebulun and Naphtali.14  This was to fulfill what was spoken through Isaiah the prophet:

15 "THE LAND OF ZEBULUN AND THE LAND OF NAPHTALI,
BY THE WAY OF THE SEA, BEYOND THE JORDAN, GALILEE OF THE tGENTILES-

16 "THE PEOPLE WHO WERE SITTING IN DARKNESS SAW A GREAT LIGHT,
AND THOSE WHO WERE SITTING IN THE LAND AND SHADOW OF DEATH,
UPON THEM A LIGHT DAWNED."

17 From that time Jesus began to preach and say, "Repent, for the kingdom of heaven is at hand."

The First Disciples

18 Now as Jesus was walking by the Sea of Galilee, He saw two brothers, Simon who was called Peter, and Andrew his brother, casting a net into the sea; for they were fishermen.19 And He *said to them, "Follow Me, and I will make you fishers of men."20 Immediately they left their nets and followed Him.21 Going on from there He saw two other brothers, James the son of Zebedee, and John his brother, in the boat with Zebedee their father, mending their nets; and He called them.22 Immediately they left the boat and their father, and followed Him.

Ministry in Galilee

23 Jesus was going throughout all Galilee, teaching in their synagogues and proclaiming the gospel of the kingdom, and healing every kind of disease and every kind of sickness among the people.

24 The news about Him spread throughout all Syria; and they brought to Him all who were ill, those suffering with various diseases and pains, demoniacs, epileptics, paralytics; and He healed them.25 Large crowds followed Him from Galilee and the Decapolis and Jerusalem and Judea and from beyond the Jordan.