previous next

متّی 7

دُوسروں کی عَیب جوئی

(لُوقا ۶‏:۳۷‏-۳۸، ۴۱‏-۴۲)

1 عَیب جوئی نہ کرو کہ تُمہاری بھی عَیب جوئی نہ کی جائے۔ 2 کیونکہ جِس طرح تُم عَیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عَیب جوئی کی جائے گی اور جِس پَیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا۔ 3 تُو کیوں اپنے بھائی کی آنکھ کے تِنکے کو دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ کے شہتِیر پر غَور نہیں کرتا؟۔ 4 اور جب تیری ہی آنکھ میں شہتِیر ہے تو تُو اپنے بھائی سے کیونکر کہہ سکتا ہے کہ لا تیری آنکھ میں سے تِنکا نِکال دُوں؟۔

5 اَے رِیاکار پہلے اپنی آنکھ میں سے تو شہتِیر نِکال پِھر اپنے بھائی کی آنکھ میں سے تِنکے کو اچّھی طرح دیکھ کر نِکال سکے گا۔

6 پاک چِیز کُتّوں کو نہ دو اور اپنے موتی سُؤروں کے آگے نہ ڈالو ۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ اُن کوپاؤں تلے رَوندیں اور پلٹ کر تُم کو پھاڑیں۔

مانگو ۔ڈھونڈُو ۔ کھٹکھٹاؤ

(لُوقا ۱۱‏:۹‏-۱۳)


7 مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا ۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے ۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ 8 کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے اُسے مِلتا ہے اور جو ڈُھونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اُس کے واسطے کھولا جائے گا۔ 9 تُم میں اَیسا کَون سا آدمی ہے کہ اگر اُس کا بیٹا اُس سے روٹی مانگے تو وہ اُسے پتّھر دے؟۔ 10 یا اگر مچھلی مانگے تو اُسے سانپ دے؟۔

11 پس جب کہ تُم بُرے ہو کر اپنے بچّوں کو اچّھی چِیزیں دینا جانتے ہو تو تُمہارا باپ جو آسمان پر ہے اپنے مانگنے والوں کو اچّھی چِیزیں کیوں نہ دے گا؟۔

12 پس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کیونکہ تَورَیت اور نبیوں کی تعلِیم یِہی ہے۔

تنگ دروازہ

(لُوقا ۱۳‏:۲۴)


13 تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چَوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بُہت ہیں۔

14 کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جوزِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔

دَرخت اور اُس کا پَھل

(لُوقا ۶‏:۴۳‏-۴۴)


15 جُھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔ 16 اُن کے پَھلوں سے تُم اُن کوپہچان لو گے۔ کیا جھاڑِیوں سے انگُور یا اُونٹ کٹاروں سے انجِیر توڑتے ہیں؟۔ 17 اِسی طرح ہر ایک اچّھا درخت اچّھا پَھل لاتا ہے اوربُرا درخت بُرا پَھل لاتا ہے۔ 18 اچّھا درخت بُرا پَھل نہیں لا سکتا نہ بُرا درخت اچّھاپَھل لا سکتا ہے۔ 19 جو درخت اچّھا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالاجاتا ہے۔

20 پس اُن کے پَھلوں سے تُم اُن کوپہچان لو گے۔ مَیں تُمہیں نہیں جانتا (لُوقا ۱۳: ۲۵‏-۲۷)
21 جو مُجھ سے اَے خُداوند اَے خُداوند! کہتے ہیں اُن میں سے ہر ایک آسمان کی بادشاہی میں داخِل نہ ہو گا مگروُہی جو میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے۔ 22 اُس دِن بُہتیرے مُجھ سے کہیں گے اَے خُداوند اَے خُداوند!کیا ہم نے تیرے نام سے نبُوّت نہیں کی اور تیرے نام سے بدرُوحوں کو نہیں نِکالا اور تیرے نام سے بُہت سے مُعجِزے نہیں دِکھائے؟۔

23 اُس وقت مَیں اُن سے صاف کہہ دُوں گا کہ میری کبھی تُم سے واقفِیّت نہ تھی ۔ اَے بدکارو میرے پاس سے چلے جاؤ۔

دو گھر بنانے والے

(لُوقا ۶‏:۴۷‏-۴۹)


24 پس جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا اور اُن پر عمل کرتا ہے وہ اُس عقل مند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔

25 اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر پر ٹکریں لگِیں لیکن وہ نہ گِرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹان پر ڈالی گئی تھی۔
26 اور جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا ہے اور اُن پر عمل نہیں کرتا وہ اُس بیوُقُوف آدمی کی مانِند ٹھہرے گاجِس نے اپنا گھر ریت پر بنایا۔

27 اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر کو صدمہ پُہنچایا اور وہ گِر گیا اور بِالکُل برباد ہو گیا۔

یِسُوع کا اِختیار


28 جب یِسُو ع نے یہ باتیں ختم کِیں تو اَیسا ہُؤا کہ بِھیڑ اُس کی تعلِیم سے حَیران ہُوئی۔ 29 کیونکہ وہ اُن کے فقِیہوں کی طرح نہیں بلکہ صاحِبِ اِختیار کی طرح اُن کوتعلِیم دیتا تھا۔

Matthew 7

Judging Others

1 "Do not judge so that you will not be judged.2 For in the way you judge, you will be judged; and by your standard of measure, it will be measured to you.3 Why do you look at the speck that is in your brother's eye, but do not notice the log that is in your own eye?4 Or how can you say to your brother, 'Let me take the speck out of your eye,' and behold, the log is in your own eye?5 You hypocrite, first take the log out of your own eye, and then you will see clearly to take the speck out of your brother's eye.

6 "Do not give what is holy to dogs, and do not throw your pearls before swine, or they will trample them under their feet, and turn and tear you to pieces.

Prayer and the Golden Rule

7 "Ask, and it will be given to you; seek, and you will find; knock, and it will be opened to you.8 For everyone who asks receives, and he who seeks finds, and to him who knocks it will be opened.9 Or what man is there among you who, when his son asks for a loaf, will give him a stone?10 Or if he asks for a fish, he will not give him a snake, will he?11 If you then, being evil, know how to give good gifts to your children, how much more will your Father who is in heaven give what is good to those who ask Him!

12 "In everything, therefore, treat people the same way you want them to treat you, for this is the Law and the Prophets.

The Narrow and Wide Gates

13 "Enter through the narrow gate; for the gate is wide and the way is broad that leads to destruction, and there are many who enter through it.14 For the gate is small and the way is narrow that leads to life, and there are few who find it.

A Tree and Its Fruit

15 "Beware of the false prophets, who come to you in sheep's clothing, but inwardly are ravenous wolves.16 You will know them by their fruits. Grapes are not gathered from thorn bushes nor figs from thistles, are they?17 So every good tree bears good fruit, but the bad tree bears bad fruit.18 A good tree cannot produce bad fruit, nor can a bad tree produce good fruit.19 Every tree that does not bear good fruit is cut down and thrown into the fire.20 So then, you will know them by their fruits.

21 "Not everyone who says to Me, 'Lord, Lord,' will enter the kingdom of heaven, but he who does the will of My Father who is in heaven will enter.22 Many will say to Me on that day, 'Lord, Lord, did we not prophesy in Your name, and in Your name cast out demons, and in Your name perform many miracles?'23 And then I will declare to them, 'I never knew you; DEPART FROM ME, YOU WHO PRACTICE LAWLESSNESS.'

The Two Foundations

24 "Therefore everyone who hears these words of Mine and acts on them, may be compared to a wise man who built his house on the rock.25 And the rain fell, and the floods came, and the winds blew and slammed against that house; and yet it did not fall, for it had been founded on the rock.26 Everyone who hears these words of Mine and does not act on them, will be like a foolish man who built his house on the sand.27 The rain fell, and the floods came, and the winds blew and slammed against that house; and it fell-and great was its fall."

28 When Jesus had finished these words, the crowds were amazed at His teaching;29 for He was teaching them as one having authority, and not as their scribes.