previous next

مُکاشفہ 2

اِفِسُس کی کلِیسیا کو پَیغام

1 اِفِسُس کی کلِیسیا کے فرِشتہ کو یہ لِکھ کہ
جو اپنے دہنے ہاتھ میں سِتارے لِئے ہُوئے ہے اور سونے کے ساتوں چراغ دانوں میں پِھرتا ہے وہ یہ فرماتا ہے کہ۔
2 مَیں تیرے کام اور تیری مشقّت اور تیرا صبر تو جانتا ہُوں اور یہ بھی کہ تُو بدوں کو دیکھ نہیں سکتا اور جو اپنے آپ کو رسُول کہتے ہیں اور ہیں نہیں تُو نے اُن کو آزما کر جُھوٹا پایا۔ 3 اور تُو صبر کرتا ہے اور میرے نام کی خاطِر مُصِیبت اُٹھاتے اُٹھاتے تھکا نہیں۔ 4 مگر مُجھ کو تُجھ سے یہ شِکایت ہے کہ تُو نے اپنی پہلی سی مُحبّت چھوڑ دی۔ 5 پس خیال کر کہ تُو کہاں سے گِرا ہے اور تَوبہ کر کے پہلے کی طرح کام کر اور اگر تُو تَوبہ نہ کرے گا تو مَیں تیرے پاس آ کر تیرے چراغ دان کو اُس کی جگہ سے ہٹا دُوں گا۔

6 البتّہ تُجھ میں یہ بات تو ہے کہ تُو نِیکُلیوں کے کاموں سے نفرت رکھتا ہے جِن سے مَیں بھی نفرت رکھتا ہُوں۔

7 جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے ۔
جو غالِب آئے مَیں اُسے اُس زِندگی کے درخت میں سے جو خُدا کے فِردوس میں ہے پَھل کھانے کو دُوں گا۔

سمُرنہ کی کلِیسیا کو پَیغام


8 اور سمُر نہ کی کلِیسیا کے فرِشتہ کو یہ لِکھ کہ
جو اَوّل و آخِر ہے اور جو مَر گیا تھا اور زِندہ ہُؤا وہ یہ فرماتا ہے کہ۔
9 مَیں تیری مُصِیبت اور غرِیبی کو جانتا ہُوں (مگر تُو دَولت مند ہے) اور جو اپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں اور ہیں نہیں بلکہ شَیطان کی جماعت ہیں اُن کے لَعن طَعن کو بھی جانتا ہُوں۔

10 جو دُکھ تُجھے سہنے ہوں گے اُن سے خَوف نہ کر ۔ دیکھو اِبلِیس تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے کو ہے تاکہ تُمہاری آزمایش ہو اور دس دِن تک مُصِیبت اُٹھاؤ گے ۔ جان دینے تک بھی وفادار رہ تو مَیں تُجھے زِندگی کا تاج دُوں گا۔

11 جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے ۔
جو غالِب آئے اُس کو دُوسری مَوت سے نُقصان نہ پُہنچے گا۔

پرگُمن کی کلِیسیا کو پَیغام


12 اور پِرگُمن کی کلِیسیا کے فرِشتہ کو یہ لِکھ کہ
جِس کے پاس دو دھاری تیز تلوار ہے وہ فرماتا ہے کہ۔
13 مَیں یہ تو جانتا ہُوں کہ تُو شَیطان کی تخت گاہ میں سکُونت رکھتا ہے اور میرے نام پر قائِم رہتا ہے اور جِن دِنوں میں میرا وفادار شہِید انِتپا س تُم میں اُس جگہ قتل ہُؤا تھا جہاں شَیطان رہتا ہے اُن دِنوں میں بھی تُو نے مُجھ پر اِیمان رکھنے سے اِنکار نہیں کِیا۔ 14 لیکن مُجھے چند باتوں کی تُجھ سے شِکایت ہے ۔ اِس لِئے کہ تیرے ہاں بعض لوگ بلعا م کی تعلِیم ماننے والے ہیں جِس نے بلق کو بنی اِسرائیل کے سامنے ٹھوکر کِھلانے والی چِیز رکھنے کی تعلِیم دی یعنی یہ کہ وہ بُتوں کی قُربانِیاں کھائیں اور حرام کاری کریں۔ 15 چُنانچہ تیرے ہاں بھی بعض لوگ اِسی طرح نِیکُلیوں کی تعلِیم کے ماننے والے ہیں۔

16 پس تَوبہ کر ۔ نہیں تو مَیں تیرے پاس جلد آ کر اپنے مُنہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑُوں گا۔

17 جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے ۔
جو غالِب آئے مَیں اُسے پوشِیدہ مَنّ میں سے دُوں گا اور ایک سفید پتّھر دُوں گا ۔ اُس پتّھر پرایک نیا نام لِکھا ہُؤا ہو گا جِسے اُس کے پانے والے کے سِوا کوئی نہ جانے گا۔

تھواتیرہ کی کلِیسیا کو پَیغام


18 اور تھواتِیر ہ کی کلِیسیا کے فرِشتہ کو یہ لِکھ کہ
خُدا کا بیٹا جِس کی آنکھیں آگ کے شُعلہ کی مانِند اور پاؤں خالِص پِیتل کی مانِند ہیں یہ فرماتا ہے کہ۔
19 مَیں تیرے کاموں اور مُحبّت اور اِیمان اور خِدمت اورصبر کو تو جانتا ہُوں اور یہ بھی کہ تیرے پِچھلے کام پہلے کاموں سے زِیادہ ہیں۔ 20 پر مُجھے تُجھ سے یہ شِکایت ہے کہ تُو نے اُس عَورت اِیزبِل کو رہنے دِیا ہے جو اپنے آپ کو نبِّیہ کہتی ہے اور میرے بندوں کو حرام کاری کرنے اور بُتوں کی قُربانِیاں کھانے کی تعلِیم دے کر گُمراہ کرتی ہے۔ 21 مَیں نے اُس کو تَوبہ کرنے کی مُہلت دی مگر وہ اپنی حرام کاری سے تَوبہ کرنا نہیں چاہتی۔ 22 دیکھ مَیں اُس کو بِستر پر ڈالتا ہُوں اور جو اُس کے ساتھ زِنا کرتے ہیں اگر اُس کے سے کاموں سے تَوبہ نہ کریں تو اُن کو بڑی مُصِیبت میں پھنساتا ہُوں۔

23 اور اُس کے فرزندوں کو جان سے مارُوں گا اور سب کلِیسیاؤں کو معلُوم ہو گا کہ گُردوں اور دِلوں کا جانچنے والا مَیں ہی ہُوں اور مَیں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دُوں گا۔
24 مگر تُم تھوا تِیرہ کے باقی لوگوں سے جو اُس تعلِیم کو نہیں مانتے اور اُن باتوں سے جِنہیں لوگ شَیطان کی گہری باتیں کہتے ہیں ناواقِف ہو یہ کہتا ہُوں کہ تُم پر اَور بوجھ نہ ڈالُوں گا۔ 25 البتّہ جو تُمہارے پاس ہے میرے آنے تک اُس کو تھامے رہو۔ 26 جوغالِب آئے اور جو میرے کاموں کے مُوافِق آخِر تک عمل کرے مَیں اُسے قَوموں پر اِختیار دُوں گا۔ 27 اور وہ لوہے کے عَصا سے اُن پر حُکومت کرے گا ۔ جِس طرح کہ کُمہار کے برتن چکنا چُور ہو جاتے ہیں ۔ چُنانچہ مَیں نے بھی اَیسا اِختیار اپنے باپ سے پایا ہے۔

28 اور مَیں اُسے صُبح کا سِتارہ دُوں گا۔
29 جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔

Revelation 2

Message to Ephesus

1 "To the angel of the church in Ephesus write:
The One who holds the seven stars in His right hand, the One who walks among the seven golden lampstands, says this:

2 'I know your deeds and your toil and perseverance, and that you cannot tolerate evil men, and you put to the test those who call themselves apostles, and they are not, and you found them to be false;3 and you have perseverance and have endured for My name's sake, and have not grown weary.4 But I have this against you, that you have left your first love.5 Therefore remember from where you have fallen, and repent and do the deeds you did at first; or else I am coming to you and will remove your lampstand out of its place-unless you repent.6 Yet this you do have, that you hate the deeds of the Nicolaitans, which I also hate.7 He who has an ear, let him hear what the Spirit says to the churches. To him who overcomes, I will grant to eat of the tree of life which is in the Paradise of God.'

Message to Smyrna

8 "And to the angel of the church in Smyrna write:
The first and the last, who was dead, and has come to life, says this:

9 'I know your tribulation and your poverty (but you are rich), and the blasphemy by those who say they are Jews and are not, but are a synagogue of Satan.10 Do not fear what you are about to suffer. Behold, the devil is about to cast some of you into prison, so that you will be tested, and you will have tribulation for ten days. Be faithful until death, and I will give you the crown of life.11 He who has an ear, let him hear what the Spirit says to the churches. He who overcomes will not be hurt by the second death.'

Message to Pergamum

12 "And to the angel of the church in Pergamum write:
The One who has the sharp two-edged sword says this:

13 'I know where you dwell, where Satan's throne is; and you hold fast My name, and did not deny My faith even in the days of Antipas, My witness, My faithful one, who was killed among you, where Satan dwells.14 But I have a few things against you, because you have there some who hold the teaching of Balaam, who kept teaching Balak to put a stumbling block before the sons of Israel, to eat things sacrificed to idols and to commit acts of immorality.15 So you also have some who in the same way hold the teaching of the Nicolaitans.16 Therefore repent; or else I am coming to you quickly, and I will make war against them with the sword of My mouth.17 He who has an ear, let him hear what the Spirit says to the churches. To him who overcomes, to him I will give some of the hidden manna, and I will give him a white stone, and a new name written on the stone which no one knows but he who receives it.'

Message to Thyatira

18 "And to the angel of the church in Thyatira write:
The Son of God, who has eyes like a flame of fire, and His feet are like burnished bronze, says this:

19 'I know your deeds, and your love and faith and service and perseverance, and that your deeds of late are greater than at first.20 But I have this against you, that you tolerate the woman Jezebel, who calls herself a prophetess, and she teaches and leads My bond-servants astray so that they commit acts of immorality and eat things sacrificed to idols.21 I gave her time to repent, and she does not want to repent of her immorality.22 Behold, I will throw her on a bed of sickness, and those who commit adultery with her into great tribulation, unless they repent of ther deeds.23 And I will kill her children with pestilence, and all the churches will know that I am He who searches the minds and hearts; and I will give to each one of you according to your deeds.24 But I say to you, the rest who are in Thyatira, who do not hold this teaching, who have not known the deep things of Satan, as they call them-I place no other burden on you.25 Nevertheless what you have, hold fast until I come.26 He who overcomes, and he who keeps My deeds until the end, TO HIM I WILL GIVE AUTHORITY OVER THE NATIONS;27 AND HE SHALL RULE THEM WITH A ROD OF IRON, AS THE VESSELS OF THE POTTER ARE BROKEN TO PIECES, as I also have received authority from My Father;28 and I will give him the morning star.29 He who has an ear, let him hear what the Spirit says to the churches.'