رُومِیوں 12
خُدا کی عِبادت میں عُمر گُزارنا
1 پس اَے بھائِیو۔ مَیں خُدا کی رحمتیں یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اپنے بدن اَیسی قُربانی ہونے کے لِئے نذر کرو جو زِندہ اور پاک اور خُدا کو پسندِیدہ ہو ۔ یِہی تُمہاری معقُول عِبادت ہے۔
2 اور اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔
3 مَیں اُس تَوفِیق کی و جہ سے جو مُجھ کو مِلی ہے تُم میں سے ہر ایک سے کہتا ہُوں کہ جَیسا سمجھنا چاہئے اُس سے زِیادہ کوئی اپنے آپ کو نہ سمجھے بلکہ جَیسا خُدا نے ہر ایک کو اندازہ کے مُوافِق اِیمان تقسِیم کِیا ہے اِعتدال کے ساتھ اپنے آپ کو وَیسا ہی سمجھے۔ 4 کیونکہ جِس طرح ہمارے ایک بدن میں بُہت سے اعضا ہوتے ہیں اور تمام اعضا کا کام یکساں نہیں۔ 5 اُسی طرح ہم بھی جو بُہت سے ہیں مسِیح میں شامِل ہو کر ایک بدن ہیں اور آپس میں ایک دُوسرے کے اعضا۔ 6 اور چُونکہ اُس تَوفِیق کے مُوافِق جو ہم کو دی گئی ہمیں طرح طرح کی نِعمتیں مِلِیں اِس لِئے جِس کو نبُوّت مِلی ہو وہ اِیمان کے اندازہ کے مُوافِق نبُوّت کرے۔ 7 اگر خِدمت مِلی ہو تو خِدمت میں لگا رہے ۔ اگر کوئی مُعلِّم ہو تو تعلِیم میں مشغُول رہے۔
8 اور اگر ناصِح ہو تو نصِیحت میں ۔ خَیرات بانٹنے والا سخاوت سے بانٹے ۔ پیشوا سرگرمی سے پیشوائی کرے ۔ رَحم کرنے والا خُوشی کے ساتھ رَحم کرے۔
9 مُحبّت بے رِیا ہو ۔ بدی سے نفرت رکھّو ۔ نیکی سے لِپٹے رہو۔ 10 برادرانہ مُحبّت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو ۔ عِزّت کے رُو سے ایک دُوسرے کو بِہتر سمجھو۔ 11 کوشِش میں سُستی نہ کرو ۔ رُوحانی جوش میں بھرے رہو ۔ خُداوند کی خِدمت کرتے رہو۔ 12 اُمّید میں خُوش ۔ مُصِیبت میں صابِر ۔ دُعا کرنے میں مشغُول رہو۔
13 مُقدّسوں کی اِحتیاجیں رفع کرو ۔ مُسافِر پروَری میں لگے رہو۔
14 جو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے واسطے برکت چاہو ۔ برکت چاہو ۔ لَعنت نہ کرو۔ 15 خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو ۔ رونے والوں کے ساتھ روؤ۔
16 آپس میں یک دِل رہو ۔ اُونچے اُونچے خیال نہ باندھو بلکہ اَدنیٰ لوگوں کی طرف مُتوجِّہ ہو ۔ اپنے آپ کو عقل مند نہ سمجھو۔
17 بدی کے عِوض کِسی سے بدی نہ کرو ۔ جو باتیں سب لوگوں کے نزدِیک اچھّی ہیں اُن کی تدبِیر کرو۔ 18 جہاں تک ہو سکے تُم اپنی طرف سے سب آدمِیوں کے ساتھ میل مِلاپ رکھّو۔ 19 اَے عزِیزو! اپنا اِنتقام نہ لو بلکہ غضب کو مَوقع دو کیونکہ یہ لِکھا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے اِنتِقام لینا میرا کام ہے ۔ بدلہ مَیں ہی دُوں گا۔ 20 بلکہ اگر تیرا دُشمن بُھوکا ہو تو اُس کو کھانا کِھلا ۔ اگر پیاسا ہو تو اُسے پانی پِلا کیونکہ اَیسا کرنے سے تُو اُس کے سر پر آگ کے انگاروں کا ڈھیر لگائے گا۔ 21 بدی سے مغلُوب نہ ہو بلکہ نیکی کے ذرِیعہ سے بدی پر غالِب آؤ۔
Romans 12
Dedicated Service
1 Therefore I urge you, brethren, by the mercies of God, to present your bodies a living and holy sacrifice, acceptable to God, which is your spiritual service of worship.2 And do not be conformed to this world, but be transformed by the renewing of your mind, so that you may prove what the will of God is, that which is good and acceptable and perfect.
3 For through the grace given to me I say to everyone among you not to think more highly of himself than he ought to think; but to think so as to have sound judgment, as God has allotted to each a measure of faith.4 For just as we have many members in one body and all the members do not have the same function,5 so we, who are many, are one body in Christ, and individually members one of another.6 Since we have gifts that differ according to the grace given to us, each of us is to exercise them accordingly: if prophecy, according to the proportion of his faith;7 if service, in his serving; or he who teaches, in his teaching;8 or he who exhorts, in his exhortation; he who gives, with tliberality; he who leads, with diligence; he who shows mercy, with cheerfulness.
9 Let love be without hypocrisy. Abhor what is evil; cling to what is good.10 Be devoted to one another in brotherly love; give preference to one another in honor;11 not lagging behind in diligence, fervent in spirit, serving the Lord;12 rejoicing in hope, persevering in tribulation, devoted to prayer,13 contributing to the needs of the saints, practicing hospitality.
14 Bless those who persecute tyou; bless and do not curse.15 Rejoice with those who rejoice, and weep with those who weep.16 Be of the same mind toward one another; do not be haughty in mind, but associate with the lowly. Do not be wise in your own estimation.17 Never pay back evil for evil to anyone. Respect what is right in the sight of all men.18 If possible, so far as it depends on you, be at peace with all men.19 Never take your own revenge, beloved, but leave room for the wrath of God, for it is written, "VENGEANCE IS MINE, I WILL REPAY," says the Lord.20 "BUT IF YOUR ENEMY IS HUNGRY, FEED HIM, AND IF HE IS THIRSTY, GIVE HIM A DRINK; FOR IN SO DOING YOU WILL HEAP BURNING COALS ON HIS HEAD."21 Do not be overcome by evil, but overcome evil with good.