previous next

رُومِیوں 3

1 پس یہُودی کو کیا فَوقِیّت ہے اور خَتنہ سے کیا فائِدہ؟۔ 2 ہر طرح سے بُہت ۔ خاص کر یہ کہ خُدا کا کلام اُن کے سپُرد ہُؤا۔ 3 اگر بعض بے وفا نِکلے تو کیا ہُؤا؟ کیا اُن کی بے وفائی خُدا کی وفاداری کو باطِل کر سکتی ہے؟۔

4 ہرگِز نہیں ۔ بلکہ خُدا سچّا ٹھہرے اور ہر ایک آدمی جُھوٹا ۔ چُنا نچہ لِکھا ہے کہ
تُو اپنی باتوں میں راست بازٹھہرے
اور اپنے مُقدّمہ میں فتح پائے۔
5 اگر ہماری ناراستی خُدا کی راست بازی کی خُوبی کو ظاہِر کرتی ہے تو ہم کیا کہیں؟ کیا یہ کہ خُدا بے اِنصاف ہے جو غضب نازِل کرتا ؟ (مَیں یہ بات اِنسان کی طرح کہتا ہُوں)۔

6 ہرگِز نہیں ۔ ورنہ خُدا کیوں کر دُنیا کا اِنصاف کرے گا؟۔
7 اگر میرے جُھوٹ کے سبب سے خُدا کی سچّائی اُس کے جلال کے واسطے زیادہ ظاہِر ہُوئی تو پِھر کیوں گُنہگار کی طرح مُجھ پر حُکم دِیا جاتا ہے؟۔

8 اور ہم کیوں بُرائی نہ کریں تاکہ بھلائی پَیدا ہو؟ چُنانچہ ہم پر یہ تُہمت لگائی بھی جاتی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ اِن کا یہی مقُولہ ہے مگر اَیسوں کا مُجرِم ٹھہرنا اِنصاف ہے۔

کوئی نیکو کار نہیں


9 پس کیا ہُؤا؟ کیا ہم کچھ فضِیلت رکھتے ہیں؟ بِالکُل نہیں کیونکہ ہم یہُودِیوں اور یُونانیوں دونوں پر پیشتر ہی یہ اِلزام لگا چُکے ہیں کہ وہ سب کے سب گُناہ کے ماتحت ہیں۔

10 چُنانچہ لِکھا ہے کہ
کوئی راست باز نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔

11 کوئی سمجھ دار نہیں۔
کوئی خُدا کا طالِب نہیں۔

12 سب گُمراہ ہیں سب کے سب نِکمّے بن گئے ۔
کوئی بھلائی کرنے والا نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔

13 اُن کا گلا کُھلی ہُوئی قبر ہے ۔
اُنہوں نے اپنی زُبانوں سے فریب دِیا۔
اُن کے ہونٹوں میں سانپوں کا زہر ہے۔

14 اُن کا مُنہ لَعنت اور کڑواہٹ سے بَھرا ہے۔

15 اُن کے قدم خُون بہانے کے لِئے تیز رَو ہیں۔

16 اُن کی راہوں میں تباہی اور بَدحالی ہے۔

17 اور وہ سلامتی کی راہ سے واقِف نہ ہُوئے۔

18 اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خَوف نہیں۔
19 اب ہم جانتے ہیں کہ شرِیعت جو کُچھ کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شرِیعت کے ماتحت ہیں تاکہ ہر ایک کا مُنہ بند ہو جائے اور ساری دُنیا خُدا کے نزدِیک سزا کے لائِق ٹھہرے۔

20 کیونکہ شرِیعت کے اَعمال سے کوئی بشر اُس کے حضُور راست باز نہیں ٹھہرے گا۔ اِس لِئے کہ شرِیعت کے وسِیلہ سے تو گُناہ کی پہچان ہی ہوتی ہے۔

خُدا کے ساتھ ہمارا رشتہ کیسے بحال ہوتاہے


21 مگر اب شرِیعت کے بغَیر خُدا کی ایک راست بازی ظاہِر ہُوئی ہے جِس کی گواہی شرِیعت اور نبِیوں سے ہوتی ہے۔ 22 یعنی خُدا کی وہ راست بازی جو یِسُو ع مسِیح پر اِیمان لانے سے سب اِیمان لانے والوں کو حاصِل ہوتی ہے کیونکہ کُچھ فرق نہیں۔ 23 اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ 24 مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُو ع میں ہے مُفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ 25 اُسے خُدا نے اُس کے خُون کے باعِث ایک اَیسا کفّارہ ٹھہرایا جو اِیمان لانے سے فائِدہ مند ہو تاکہ جو گُناہ پیشتر ہو چُکے تھے اور جِن سے خُدا نے تحمُّل کر کے طرح دی تھی اُن کے بارے میں وہ اپنی راست بازی ظاہِر کرے۔

26 بلکہ اِسی وقت اُس کی راست بازی ظاہِر ہو تاکہ وہ خُود بھی عادِل رہے اور جو یِسُوع پر اِیمان لائے اُس کو بھی راست باز ٹھہرانے والا ہو۔
27 پس فخر کہاں رہا؟ اِس کی گُنجایش ہی نہیں ۔ کَون سی شرِیعت کے سبب سے؟ کیا اَعمال کی شرِیعت سے؟ نہیں بلکہ اِیمان کی شرِیعت سے۔ 28 چُنانچہ ہم یہ نتِیجہ نِکالتے ہیں کہ اِنسان شرِیعت کے اَعمال کے بغَیر اِیمان کے سبب سے راست باز ٹھہرتا ہے۔ 29 کیا خُدا صِرف یہُودِیوںہی کا ہے غَیر قَوموں کا نہیں؟ بے شک غَیر قَوموں کا بھی ہے۔ 30 کیونکہ ایک ہی خُدا ہے جو مخَتُونوں کو بھی اِیمان سے اور نامختُونوں کو بھی اِیمان ہی کے وسِیلہ سے راست باز ٹھہرائے گا۔ 31 پس کیا ہم شرِیعت کو اِیمان سے باطِل کرتے ہیں؟ ہرگِز نہیں بلکہ شرِیعت کو قائِم رکھتے ہیں۔ ابرہا م کی مثال

Romans 3

All the World Guilty

1 Then what advantage has the Jew? Or what is the benefit of circumcision?2 Great in every respect. First of all, that they were entrusted with the oracles of God.3 What then? If some did not believe, their unbelief will not nullify the faithfulness of God, will it?4 May it never be! Rather, let God be found true, though every man be found a liar, as it is written,
"THAT YOU MAY BE JUSTIFIED IN YOUR WORDS,
AND PREVAIL WHEN YOU ARE JUDGED."
5 But if our unrighteousness demonstrates the righteousness of God, what shall we say? The God who inflicts wrath is not unrighteous, is He? (I am speaking in human terms.)6 May it never be! For otherwise, how will God judge the world?7 But if through my lie the truth of God abounded to His glory, why am I also still being judged as a sinner?8 And why not say (as we are slanderously reported and as some claim that we say), "Let us do evil that good may come"? Their condemnation is just.

9 What then? Are we better than they? Not at all; for we have already charged that both Jews and Greeks are all under sin;10 as it is written,
"THERE IS NONE RIGHTEOUS, NOT EVEN ONE;

11 THERE IS NONE WHO UNDERSTANDS,
THERE IS NONE WHO SEEKS FOR GOD;

12 ALL HAVE TURNED ASIDE, TOGETHER THEY HAVE BECOME USELESS;
THERE IS NONE WHO DOES GOOD,
THERE IS NOT EVEN ONE."

13 "THEIR THROAT IS AN OPEN GRAVE,
WITH THEIR TONGUES THEY KEEP DECEIVING,"
"THE POISON OF ASPS IS UNDER THEIR LIPS";

14 "WHOSE MOUTH IS FULL OF CURSING AND BITTERNESS";

15 "THEIR FEET ARE SWIFT TO SHED BLOOD,

16 DESTRUCTION AND MISERY ARE IN THEIR PATHS,

17 AND THE PATH OF PEACE THEY HAVE NOT KNOWN."

18 "THERE IS NO FEAR OF GOD BEFORE THEIR EYES."

19 Now we know that whatever the Law says, it speaks to those who are under the Law, so that every mouth may be closed and all the world may become accountable to God;20 because by the works of the Law no flesh will be justified in His sight; for through the Law comes the knowledge of sin.

Justification by Faith

21 But now apart from the Law the righteousness of God has been manifested, being witnessed by the Law and the Prophets,22 even the righteousness of God through faith in Jesus Christ for all those who believe; for there is no distinction;23 for all have sinned and fall short of the glory of God,24 being justified as a gift by His grace through the redemption which is in Christ Jesus;25 whom God displayed publicly as a propitiation in His blood through faith. This was to demonstrate His righteousness, because in the forbearance of God He passed over the sins previously committed;26 for the demonstration, I say, of His righteousness at the present time, so that He would be just and the justifier of the one who has faith in Jesus.

27 Where then is boasting? It is excluded. By what kind of law? Of works? No, but by a law of faith.28 For we maintain that a man is justified by faith apart from works of the Law.29 Or is God the God of Jews only? Is He not the God of Gentiles also? Yes, of Gentiles also,30 since indeed God who will justify the circumcised by faith and the uncircumcised through faith is one.

31 Do we then nullify the Law through faith? May it never be! On the contrary, we establish the Law.